چین اور یورپ کے قواعد پر مبنی کثیر جہتی تجارتی نظام سے یقینی صورتحال پیدا ہوگی، چینی وزیر تجارت
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
بیجنگ : چینی وزیر تجارت وانگ وین تاؤ نے یورپی کمیشن کے تجارت اور معاشی سلامتی کے کمشنر ماروش شفکووچ کے ساتھ ویڈیو کانفرنس میں بات چیت کی۔
دونوں فریقوں نے جلد از جلد مشاورت کا آغاز کرنے اور چین-یورپ ٹریڈ ریمیڈی ڈائیلاگ میکانزم کی بحالی کی حمایت کرنے پر اتفاق کیا۔
جمعرات کے روز وانگ وین تاؤ نے زور دیا کہ موجودہ صورت حال میں، چین اور یورپ کے قواعد پر مبنی کثیر جہتی تجارتی نظام کو مشترکہ طور پر برقرار رکھنے اور تجارتی آزادی پر قائم رہنے سے عالمی معیشت اور عالمی تجارت میں زیادہ استحکام اور یقینی صورتحال پیدا ہوگی۔
ماروش شفکووچ نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے عائد کردہ محصولات نے بین الاقوامی تجارت پر شدید اثر ڈالا ہے، جس نے یورپ، چین اور کمزور ممالک پر سنگین اثرات مرتب کیے ہیں۔ امریکہ عالمی مال کی تجارت کا صرف 13 فیصد حصہ رکھتا ہے اور یورپ چین سمیت دیگر عالمی تجارتی تنظیم کے اراکین کے ساتھ مل کر عالمی تجارت کے معمولات چلانے کو یقینی بنانے کے لیے تیار ہے۔
دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مارکیٹ تک رسائی سے متعلق مسائل پر گہری بحث کرنے، کاروباری ماحول کو زیادہ سازگار بنانے، اور فوری طور پر الیکٹرک گاڑیوں کی قیمتوں کے عہد نامے پر مذاکرات کا آغاز کرنے کے ساتھ ساتھ چین-یورپ آٹو موبائل صنعت میں سرمایہ کاری میں تعاون پر جلد از جلد مشاورت شروع کی جائے۔
دونوں فریقوں نے چین-یورپ ٹریڈ ریمیڈی ڈائیلاگ میکانزم کی بحالی، ٹریڈ ڈائیورژن پر بات چیت کرنے، اور تجارتی تنازعات کو مناسب طریقے سے نمٹنے کی حمایت کی۔ دونوں فریقوں نے کہا کہ وہ عالمی تجارتی تنظیم کو مرکز بنانے والے کثیر جہتی تجارتی نظام کو برقرار رکھیں گے۔
9 اپریل کو چین کے وزیر تجارت وانگ وین تاؤ نےآسیان کے موجودہ چیرمین ملک، ملائیشیا کے وزیر تجارت و صنعت ظفرالعزیز کے ساتھ ویڈیو لنک پر بات چیت کی۔ وانگ وین تاؤ نے کہا کہ چین آسیان سمیت اپنے تجارتی شراکت داروں کے ساتھ مواصلات اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔ظفرالعزیز نے کہا کہ ملائیشیا کثیر جہتی نظام اور عالمی تجارت کی ترقی کی مشترکہ حمایت کرنے کو تیار ہے اور آسیان ممالک کے ساتھ امریکہ کے ” ریسیپروکل ٹیرف ” سے متعلق سلسلہ وار اقدامات پر مشاورت کرکے اجتماعی طور پر جواب دے گا ۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
عالمی یوتھ چیمپئن عثمان وزیر اور انکے بھارتی حریف کے درمیان فائٹ ہفتےکو ہوگی
عالمی یوتھ چیمپئن پاکستان کے عثمان وزیر اور ان کے بھارتی حریف کے درمیان ہفتہ کو بنکاک میں فائٹ ہوگی۔
ورلڈ سائم اسٹیڈیم میں ہونےوالی فائٹ میں پروفیشنل باکسر 25 سالہ عثمان وزیر کو بھارت کے ایسوارن ساھیتا دورتھی کے خلاف فیوریٹ قرار دیا گیا ہے۔
فائٹ سے قبل بدھ کو دونوں باکسرز کے وزن کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔
عثمان وزیر اب تک اپنے تمام 15 پروفیشنل مقابلے جیت کر ناقابل شکست ہیں۔10 فائٹس میں عثمان وزیر ناک آوٹ کی بنیاد پر کامیابیاں حاصل کیں۔
گزشتہ ستمبر میں بنکاک ہی میں عثمان وزیر نے بھارتی باکسر کو پہلے ہی راونڈ میں 65 ویں سکینڈ میں ناک آوٹ کرکے عالمی اعزاز اپنے نام کیا تھا۔
عثمان وزیر سندھ پولیس کےاسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو)کےخیر سگالی سفیر بھی ہیں۔