جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ  کل ملک بھر میں فلسطین سے اظہار یک جہتی کے لیے مارچز کا انعقاد کیا جائے گا۔

جماعت اسلامی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مرکزی مارچ مال روڈ لاہور پر ہو گا، جس کی قیادت حافظ نعیم الرحمان کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین مارچ میں بچوں، خواتین، فیملیز کی بڑی تعداد شرکت کرے گی، ٹرمپ کے غزہ کو خالی کرانے کے ناپاک منصوبے کی مذمت کے طور پر گھروں سے نکلیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستانی تمام چھوٹے بڑے شہروں میں فلسطین یک جہتی مارچز کا انعقاد کریں، احتجاج کا مقصد امت مسلمہ کے حکمرانوں کو خواب غفلت سے جگانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں حماس کا ساتھ نہ دینا منافقت ہے، جماعت اسلامی 13اپریل کو کراچی میں بہت بڑا مارچ کرے گی، 18اپریل کو ملتان میں فلسطین مارچ ہو گا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی 20 اپریل کو اسلام آباد میں فلسطین مارچ کرے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی میں فلسطین

پڑھیں:

جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصر اللہ چنا پاک کالونی میں جلسہ سیرت النبی صہ سے خطاب کر رہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250916-08-30

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی کا کراچی میں غزہ چلڈرن مارچ، طلبہ و طالبات بڑی تعداد میں شریک
  • فلسطینی بچوں سے یکجہتی، جماعت اسلامی کے تحت ”کراچی چلڈرن غزہ مارچ“ لبیک یا اقصیٰ کے نعرے
  • 15برس میں کراچی کی ترقی کے 3360 ارب روپے کھائے گئے: حافظ نعیم
  • پیپلز پارٹی کی 17سالہ حکمرانی، اہل کراچی بدترین اذیت کا شکار ہیں،حافظ نعیم الرحمن
  • گزشتہ 15 سال میں کراچی کی ترقی کے 3360 ارب روپے غبن کیے گئے، حافظ نعیم الرحمان
  • مسلم مالک غزہ میں اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں،حافظ نعیم الرحمن
  • اسلامی ملکوں کے حکمران وسائل کا رخ عوام کی جانب موڑیں: حافظ نعیم 
  • تعلیم اور ٹیکنالوجی میں ترقی کر کے ہی امت اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتی ہے، حافظ نعیم
  • امریکہ ہر جگہ مسلمانوں کے قتل عام کی سرپرستی کر رہا ہے، حافظ نعیم
  • جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصر اللہ چنا پاک کالونی میں جلسہ سیرت النبی صہ سے خطاب کر رہے ہیں