Express News:
2025-09-18@00:26:03 GMT

پریٹی زنٹا نوجوان بلے باز کے گن گانے لگیں

اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT

انڈین پریمیئر لیگ کی فرینچائز پنجاب کنگز کی شریک مالکن پریٹی زنٹا ٹیم کے نوجوان کھلاڑی پریانش آریا کی دھواں دار بیٹنگ کے گن گانے لگیں۔

پریٹی زنٹا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ہم نے کرکٹ کا ایک دھماکے دار میچ دیکھا، ایک لیجنڈ کی دہاڑ سنی اور ایک روشن ستارے کے نمودار ہونے کا مشاہدہ کیا۔ وہ دو دن قبل دیگر نوجوان کھلاڑیوں کے ہمراہ 24 سالہ پریانش آریا سے ملیں۔ وہ خاموش تھا اور اس شام اس نے ایک لفظ بھی نہیں بولا۔

 

انہوں نے مزید لکھا کہ گزشتہ شب وہ پنجاب کنگز اور چنئی سپر کنگز کے دوران پریانش ملیں۔ اس بار اس کی صلاحیت اور جارحانہ بیٹنگ اسٹائل بولیں اور 42 گیندوں پر 103 رنز اسکور کر کے ریکارڈ بنا کر صرف مجھے نہیں بلکہ پورے بھارت کو حیران کر دیا۔ ہنستے مسکراتے رہو۔

واضح رہے نیو چندیگڑھ میں کھیلے گئے میچ میں پریانش آریا کی شاندار سینچری کی بدولت پنجاب کنگز نے 219 رنز کا ٹوٹل اسکور کیا جس کے جواب میں چنئی سپر کنگز 201 رنز ہی بنا سکی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

شہر قائد؛ ایک گھنٹے میں 3 حادثات، ماں بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی

کراچی:

شہرقائد میں پیرکی صبح ایک گھنٹے کے دوران 3 مختلف ٹریفک حادثات میں ماں بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق اور2 زخمی ہوگئے۔ 2 جان لیوا ٹریفک حادثات ہیوی ٹریفک کے باعث پیش آئے۔

قائد آباد تھانے کےعلاقےلانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب تیزرفتارواٹر ٹینکرنے موٹرسائیکل سواروں کوکچل دیا، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوارخاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اورایک نوجوان زخمی ہوگیا، جنہیں ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال میں  متوفیہ خاتون کی شناخت 45 سالہ رئیسہ زوجہ احمد اور جاں بحق نوجوان کی شناخت 20 سالہ ارمان ولد احمد  جب کہ زخمی نوجوان کی شناخت 24 سالہ حسنین  ولد احمد کے نام سے کی گئی۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون اورنوجوان ماں بیٹا ہیں جب کہ زخمی ہونے والا بھی خاتون کا بیٹا ہے۔ حادثے کے بعد پولیس نے واٹرٹینکرکوتحویل میں لینے کےبعد تھانے منتقل کردیا گیا۔

ایس ایچ اوعنایت اللہ مروت کے مطابق حادثے میں جاں بحق و زخمی ماں بیٹے لانڈھی  کے رہائشی تھے، تینوں ایک مل میں کام کرتے تھے۔ حادثے میں جاں بحق ماں بیٹے ایک ہی موٹر سائیکل پرسوارتھے۔  پہلے ان کی موٹر سائیکل کسی دوسری موٹر سائیکل سے ٹکرائی اور اسی دوران عقب سے آنے والا ٹینکر ان پرچڑھ گیا۔ حادثے کے بعد واٹر ٹینکر کا ڈرائیور موقع پر سے فرارہوگیا۔

دوسری جانب موچکو تھانے کےعلاقے بلدیہ ناردرن بائی پاس حاجی خواستی گوٹھ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق اوردوسرا زخمی ہو گیا، جنہیں فوری طورپرایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت 28 سالہ شہباز اورزخمی کی شناخت 25 سالہ داؤد ولدیت اسلم کے نام سے کی گئی۔ ترجمان ایدھی کے مطابق حادثہ تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر کے باعث پیش آیا ۔

ساحل تھانے کے علاقے ڈیفنس فیز 08 کریک وسٹا اپارٹمنٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا، جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ جہاں جاں بحق شخص کی شناخت 35 سالہ یار جان ولد نورمحمد کے نام سے کی گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی شخص تیز رفتارنامعلوم گاڑی کی ٹکر کے باعث پیش آیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کندھ کوٹ: مسلح افراد نے دن دیہاڑے نوجوان کو قتل کردیا
  • لازوال عشق
  • کراچی: شادی والے دن لاپتا ہونیوالے دُلہا کے کیس کا ڈراپ سین، نوجوان کا بیان سامنے آگیا
  • فلسطینی نوجوان کی غیر معمولی ہجرت ، جیٹ اسکی پر سمندر پار اٹلی پہنچ گیا
  • 31 سالہ فلسطینی نوجوان غزہ سے جیٹ اسکی پر یورپ پہنچ گیا
  • بھارت میں کرکٹ کو مودی سرکار کا سیاسی آلہ بنانے کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں
  •  ملک میں ٹک ٹاک پر پابندی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
  • ایشیا کپ: یو اے ای کا عمان کو جیت کیلئے 173 رنز کا ہدف
  • شہر قائد؛ ایک گھنٹے میں 3 حادثات، ماں بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی
  • ملک میں ٹک ٹاک پر پابندی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع