آزاد کشمیر، پولیس پر فائرنگ، 2 اہلکار زخمی، 1 راہگیر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
پولیس کے مطابق باغ کے علاقے پتراٹہ سے متصل جنگل میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے اسپیشل اسکواڈ کے اہلکار مطلوب افراد کی تلاش کے لیے علاقے میں گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے شہر باغ میں پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی جبکہ 1 راہ گیر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق باغ کے علاقے پتراٹہ سے متصل جنگل میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے اسپیشل اسکواڈ کے اہلکار مطلوب افراد کی تلاش کے لیے علاقے میں گئے تھے۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے علاقے میں ناکہ بندی کا سلسلہ شروع کر کے فائرنگ کرنے والوں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ہنگو میں دو دھماکے، ایس پی آپریشنز اسد زبیر سمیت 3 پولیس اہلکار شہید
ہنگو میں دو علیحدہ دھماکوں کے نتیجے میںایس پی آپریشنز اسد زبیر اور دو دیگر پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق، پہلے دھماکے میں دہشت گردوں نےہنگو کے علاقے غلمینا میں پولیس چیک پوسٹ کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا، تاہم اس کارروائی میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
بعد ازاں، جب ایس پی اسد زبیر دیگر اہلکاروں کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے، تو درابن کے مقام پر ان کی گاڑی کو بھی بارودی مواد سے نشانہ بنایا گیا۔
ڈی ایس پی خانزیب مہمند کے مطابق، اس دھماکے میں ایس پی اسد زبیر اور دو اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہوئے۔ شہید اور زخمی پولیس افسران کو فوری طور پرڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہنگو منتقل کیا گیا۔
پولیس نے علاقے میں سیکیورٹی بڑھاتے ہوئے اضافی نفری تعینات کر دی ہے اور دھماکوں کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔