ہنگو میں دو دھماکے، ایس پی آپریشنز اسد زبیر سمیت 3 پولیس اہلکار شہید
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
ہنگو میں دو علیحدہ دھماکوں کے نتیجے میںایس پی آپریشنز اسد زبیر اور دو دیگر پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق، پہلے دھماکے میں دہشت گردوں نےہنگو کے علاقے غلمینا میں پولیس چیک پوسٹ کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا، تاہم اس کارروائی میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
بعد ازاں، جب ایس پی اسد زبیر دیگر اہلکاروں کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے، تو درابن کے مقام پر ان کی گاڑی کو بھی بارودی مواد سے نشانہ بنایا گیا۔
ڈی ایس پی خانزیب مہمند کے مطابق، اس دھماکے میں ایس پی اسد زبیر اور دو اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہوئے۔ شہید اور زخمی پولیس افسران کو فوری طور پرڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہنگو منتقل کیا گیا۔
پولیس نے علاقے میں سیکیورٹی بڑھاتے ہوئے اضافی نفری تعینات کر دی ہے اور دھماکوں کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایس پی
پڑھیں:
کراچی، لانڈھی بھینس کالونی میں سکھن پولیس کا مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد کے علاقے لانڈھی بھینس کالونی میں سکھن پولیس اور مسلح ڈاکو کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
مقابلہ اس وقت پیش آیا جب پولیس نے مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔
زخمی ڈاکو کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت سجاد کے نام سے ہوئی ہے۔