data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بیجنگ: معروف چینی ٹیکنالوجی کمپنی شاؤمی کا نیا اسمارٹ فون 17 پرو میکس صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جو مسلسل چوتھے ہفتے بھی دنیا کے مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی ٹیکنالوجی ویب سائٹ کی جانب سے جاری کردہ تازہ فہرست میں بتایا گیا ہےکہ  شاؤمی 17 پرو میکس نے ایک بار پھر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے اور پسند کیے جانے والے فونز میں اپنی برتری برقرار رکھی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ فون اپنی جدید کیمرہ ٹیکنالوجی، ہائی پرفارمنس چپ سیٹ اور بیٹری لائف کے باعث صارفین میں غیر معمولی مقبولیت حاصل کر چکا ہے،  ویوو ایکس 300 پرو نے نئی انٹری کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی ہے، جب کہ زیڈ ٹی ای نوبیا ریڈ میجک 11 پرو پلس (ZTE Nubia Red Magic 11 Pro+) نے شاندار آغاز کرتے ہوئے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔

اس کے بعد آنر میجک 8 پرو (Honor Magic 8 Pro) نے چوتھی پوزیشن حاصل کی، جو اس ہفتے فہرست میں نئی انٹری کے طور پر شامل ہوا ہے۔ ایپل کا آئی فون 17 پرو میکس اب پانچویں نمبر پر موجود ہے جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں دو درجے نیچے چلا گیا ہے۔

سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا، ون پلس 15 فائیو جی (نئی انٹری) اور شاؤمی 17 پرو فائیو جی بالترتیب چھٹی اور ساتویں پوزیشن پر ہیں۔

اسی طرح اوپو فائنڈ ایکس 9 (نئی انٹری) نے آٹھویں پوزیشن حاصل کی ہے، اوپو فائنڈ ایکس 9 پرو (نئی انٹری) نویں، اور ویوو ایکس 300 فائیو جی (نئی انٹری) دسویں پوزیشن پر موجود ہے۔

ماہرین کے مطابق رواں ماہ چینی اسمارٹ فونز کی برتری نمایاں رہی ہے، خاص طور پر ویوو، شاؤمی اور اوپو کے نئے ماڈلز نے عالمی سطح پر ایپل اور سام سنگ جیسے برانڈز کو سخت مقابلہ دیا ہے۔

ٹیکنالوجی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو شاؤمی 17 پرو میکس سال 2025 کا سب سے زیادہ مقبول اسمارٹ فون بن سکتا ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسمارٹ فون پرو میکس

پڑھیں:

موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی لاہور اور کراچی کی فضا مضر صحت قرار، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پہلے اور کراچی چوتھے نمبرپر آگیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2025ء) ملک میں موسم کی تبدیلی سے لاہور اور کراچی کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور اور کراچی کی فضا انتہائی مضر صحت رپورٹ ہونے کے بعد لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پہلے اور کراچی چوتھے نمبرپر آگیا۔

(جاری ہے)

لاہور کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 274 پرٹیکیولیٹ میٹر، جبکہ کراچی میں 169 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔اسی طرح دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں دہلی دوسرے اور کویت تیسرے نمبر پر آگئے،ایئر کوالٹی انڈیکس پر 150 تا 200 آلودگی ، 200 تا 300 شدید آلودگی کو ظاہر کرتا ہے، جبکہ 300 سے زائد خطرناک ترین آلودگی ظاہر کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 2020 سے 2024ء تک 1 لاکھ 46 ہزار اسرائیلی ملک چھوڑ چکے ہیں، رپورٹ
  • کے پی حکومت نے پولیس کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا، طلال چوہدری کا سخت ردعمل
  • مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری، نئی ڈیوائسز نے تہلکہ مچا دیا
  • نادرا میں ڈیٹا انٹری آپریٹر کی بڑی تعداد میں آسامیاں، تعلیمی قابلیت انٹرمیڈیٹ
  • سلمان خان کے بیانات: مقبولیت کی سیاست یا حب الوطنی کا دکھاوا؟
  • موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی لاہور اور کراچی کی فضا مضر صحت قرار، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پہلے اور کراچی چوتھے نمبرپر آگیا
  • سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاکستان کو تیسری پوزیشن کے میچ میں شکست
  • سلطان جوہر جونیئر ہاکی کپ: پاکستان چوتھی پوزیشن پر، انگلینڈ سے شکست
  • پی ایس ایکس: رواں ہفتے کاروبار کی مالیت 277.87 ارب روپے رہی