امریکی ریاست میں دِکھنے والا پراسرار جانور کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
امریکی ریاست کولوراڈو میں ایک عجیب پراسرار مخلوق دیکھی گئی ہے جس کے بارے میں متعدد لوگ مختلف قیاس آرائیاں کررہے ہیں۔
کولوراڈو میں وائلڈ لائف کے حکام نے کہا کہ ایک رہائشی کے گھر کے باہر کیمرے میں پکڑی گئی ایک پراسرار مخلوق ایک مخصوص قسم کا جانور اوپوسم ہو سکتا ہے، لیکن انہیں یقین نہیں ہے۔
جینی نامی رہائشی خاتون نے اس جانور کی ویڈیو بنائی جس کو وہ اپنے موہاک روڈ کے گھر کے باہر بار بار دیکھتی رہیں۔
جینی نے کہا کہ جب اس نے جمعہ اور پیر کو اسے دیکھا تو ایسا لگا جیسے جانور نے اس پر قہقہہ مارا ۔
فوٹیج کو دیکھنے والے مقامی باشندوں نے نظریہ پیش کیا کہ یہ وولورین، بیجر، اوپوسم یا یہاں تک کہ افسانوی جانور چوپاکابرا بھی ہوسکتا ہے۔
کولوراڈو پارکس اور وائلڈ لائف کے حکام پراسرار مخلوق کی شناخت کرنے کی کوشش میں فوٹیج کا جائزہ لے رہے ہیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
زمان پارک پر اسلام آباد پولیس پر حملے کا کیس، عمران خان کو سمن جاری
کینٹ کچہری لاہور نے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کے کیس میں عمران خان کو سمن جاری کر دیے۔بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے سے متعلق مقدمے کی سماعت کینٹ کچہری لاہور میں ہوئی۔عدالت نے مقدمے میں نامزد بانی پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے جبکہ بانی پی ٹی آئی کو طلبی کے سمن بذریعہ جیل روبکار جاری کر دیے۔کیس کی مزید سماعت 30 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔یاد رہے کہ تھانہ ریس کورس پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔