پاکستان کے لیے حج کوٹہ میں توسیع کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی وزیرِ خارجہ سے رابطہ ہوا ہے۔
پاکستانی وزارتِ اطلاعات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے عازمینِ حج کے لیے حج کوٹے میں اضافے کی خصوصی درخواست کی۔
یہ درخواست ان شہریوں کے لیے کی گئی جو مقررہ تاریخ تک رجسٹریشن نہیں کروا سکے تھے۔
وزارتِ اطلاعات کے مطابق پاکستان کی درخواست سعودی حکام نے قبول کر لی ہے اور پاکستان کے لیے حج کوٹہ میں توسیع کی منظوری دی ہے۔
وزارتِ اطلاعات کے مطابق اب مزید 10 ہزار پاکستانی شہری حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
سندھ میں کسانوں کا کوئی پُرسان حال نہیں: عظمیٰ بخاری
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری — فائل فوٹووزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سندھ میں کسانوں کا کوئی پُرسان حال نہیں۔
پنجاب کے وزراء عاشق حسین کرمانی اور عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کی۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ندیم افضل چن صاحب پی ٹی آئی چھوڑ کر اب ہمارے خلاف باتیں کر رہے ہیں۔
اُنہوں نے ندیم افضل چن سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ندیم افضل چن ایسی باتیں نہ کریں، آپ کو جواب دینا جانتے ہیں، اپنے گریبان میں جھانکیں۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں رہنے والے سندھ کا کیس لڑ رہے ہیں۔
وزیر زراعت پنجاب عاشق کرمانی نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے کسانوں کے لیے ریکارڈ بجٹ مختص کیا، ماضی میں کسانوں کا استحصال کیا گیا۔
اُنہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے 6 لاکھ کے قریب لوگوں کو کسان کارڈ دیا، پی ٹی آئی دور میں بلیک میں بھی کھاد نہیں ملتی تھی۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے پیپلز پارٹی سندھ میں 16 سال سے اقتدار میں ہے، اپنی کارکردگی پردھیان دے۔
عاشق کرمانی نے بتایا کہ گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت ایک سال کے دوران 20 ہزار ٹریکٹر کسانوں کو ملیں گے، وزیرِاعلیٰ پنجاب نے کسانوں کے لیے جامع پیکج کا اعلان کیا، بچوں کو ایگریکلچر انٹرن شپ پروگرام میں لا رہے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ کسان کی ترقی و خوشحالی کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی کی گئی ہے، بتائیں سندھ اور کے پی میں کسان کے لیے کیا اقدامات کیے گئے۔
وزیر زراعت پنجاب نے یہ بھی بتایا کہ مریم نواز نے کسانوں کو کھاد، بیج اور ٹریکٹر پر سبسڈی دی، ہمارے مخالفین کو بھی اسکیم کے تحت ٹریکٹر ملا ہے، کاشتکاروں کو ہم نے مفت ٹریکٹر دیے ہیں، پنجاب میں ریکارڈ گندم کی بوائی ہوئی۔