UrduPoint:
2025-09-17@21:41:14 GMT

ملالہ یوسفزئی کا افغان لڑکیوں کی ملک بدری روکنے کا مطالبہ

اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT

ملالہ یوسفزئی کا افغان لڑکیوں کی ملک بدری روکنے کا مطالبہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2025ء)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے ادارے ملالہ فنڈ نے حکومت پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ افغان لڑکیوں اور خواتین کو ملک بدر کرنا بند کرے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بیان میں ملالہ فنڈ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ افغان مہاجرین اور طویل عرصے سے پاکستان میں رہائش پذیر افغان شہریوں کی ملک بدری کو فوری طور پر روکے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں تنظیم نے کہا کہ حکومت افغان لڑکیوں اور خواتین کو بھی ملک بدر کررہی ہے جنہیں افغانستان میں طالبان کے ظلم و ستم کا سامنا ہے۔تنظیم نے کہا کہ افغان شہریوں کو ملک بدر کرنا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے اور اس سے معصوم شہریوں کی جانوں کو بھی خطرات لاحق ہوں گے۔ملالہ فنڈ نے بین الاقوامی برادری، مختلف حکومتوں، فائونڈیشنز، سول سوسائٹی اور دیگر عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ بے گھر ہونے والے افغان شہریوں کی مدد کریں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

سیلاب زدہ علاقوں میں بچیوں کی تعلیم بحال کروانے کیلئے ملالہ مدد کو آگئی

سٹی42:  نوبیل انعام یافتہ پاکستانی, بچیوں کے ھقوق کی سرگرم کارکن ملالہ یوسف زئی نے پاکستان میں سیلاب کے بع سیلاب زدہ علاقوں کے سکولوں کی بحالی کے لئے کروڑوں روپے فنڈ مہیا کر دیا۔ 

ملالہ یوسفزئی نے سیلاب زدہ علاقوں کے سکولوں کی بحالی کیلئے  ادارہ  تعلیم وآگاہی کے لیے 2 لاکھ ڈالر اور  ماؤنٹین انسٹیٹیوٹ فار ایجوکیشن اینڈ ڈیویلپمنٹ کے لیے 30 ہزار ڈالرکا اعلان کیا ہے۔

پاکستان سے ایران جانیوالے زائرین کو اغوا کروانے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار

ملالہ یوسف

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • افغان حکومت کی سخت گیر پالیسیاں، ملک کے مختلف علاقوں میں فائبر آپٹک انٹرنیٹ بند
  • ٹی ٹی پی اور ’’را‘‘ کی افغانستان میں موجودگی، پاکستان کا طالبان حکومت کو سخت پیغام
  • سیلاب زدہ علاقوں میں بچیوں کی تعلیم بحال کروانے کیلئے ملالہ مدد کو آگئی
  • طالبان نے بےحیائی روکنے کیلیے وائی فائی پر پابندی لگا کر انٹرنیٹ کیبل کاٹ دی
  • پاکستان: لڑکیوں کو رحم کے سرطان سے بچاؤ کی ویکسین مہم کا آغاز
  • ملالہ یوسف زئی کا پاکستان میں سیلاب متاثرہ تعلیمی اداروں کی بحالی کے لیے گرانٹ کا اعلان
  • ملالہ یوسفزئی کا سیلاب متاثرین کیلئے 2لاکھ 30ہزار ڈالر امداد کا اعلان
  • چاروں صوبوں کی فلور ملز کا وفاقی حکومت سے بڑا مطالبہ
  • ٹین بلین ٹری سونامی کی دعویدار خیبرپختونخوا حکومت ٹمبر مافیا کو روکنے میں ناکام
  • ایران کا مسلم ممالک سے اسرائیل کے خلاف مشترکہ آپریشن روم بنانے کا مطالبہ