راولپنڈی کور کے 166 افسروں، جوانوں کیلئے اعزازات
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) راولپنڈی کور کے 166 افسروں اور جوانوں کو قوم کے لیے ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں فوجی اعزازات سے نوازا گیا۔ آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیے کے مطابق راولپنڈی کور کے 166 افسران اور جوانوں کو اعزازات دینے کے لیے منعقد پروقار تقریب کے مہمان خصوصی کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز تھے، جنہوں نے فوجی افسروں اور جوانوں کو تمغہ امتیاز (ملٹری)، ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت کے اعزازات سے نوازا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دو جونیئر کمیشنڈ افسران اور 15 سپاہیوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا، 47 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 102 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ شہداء کے قریبی رشتہ داروں نے بعد از مرگ ان کے اعزازات وصول کئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کور کمانڈر نے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہداء کی قربانیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب میں بڑی تعداد میں اعلیٰ فوجی افسران اور ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے اہل خانہ نے شرکت کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سے نوازا
پڑھیں:
سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔