اسلام آباد میں ورکنگ ویمن کیلئے ہاسٹل بنانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اسلام آباد میں ورکنگ ویمن کیلئے ہاسٹل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر آئی نائن میں ورکنگ ویمن ہاسٹل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کیپیٹل ڈیولمپنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) بورڈ نے آئی نائن فور میں ورکنگ ویمن ہاسٹل تعمیر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔اسپیشل ایجوکیشن کے سینٹر آئی نائن فور کو ورکنگ ویمن ہاسٹل میں تبدیل کیا جائے گا۔وزارت تعلیم اور وزارت انسانی حقوق نے ہاسٹل تعمیر کرنے کی درخواست کی تھیوزیر اعظم نے ورکنگ خواتین کے رہائشی مسائل کم کرنے کے لیے ہاسٹل تعمیر کرنے کی ہدایات دیں، سی ڈی اے نے وزارت تعلیم کو منظوری سے متعلق نوٹی فکیشن بھجوا دیا ہے۔سیکرٹری وزارت تعلیم محی الدین احمد وانی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر ہاسٹل کی تعمیر سے ورکنگ خواتین کے رہائشی مسائل میں کمی آئے گی، ورکنگ ویمن ہاسٹل کی اشد ضرورت ہونے کے باعث یہ اقدام اٹھایا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: میں ورکنگ ویمن
پڑھیں:
اسلام آباد پولیس کے تمغہ غازی اور تمغہ شجاعت حاصل کرنے والے پولیس افسران کے اعزاز میں پولیس لائنز میں پروقار تقریب
اسلام آباد پولیس کے تمغہ غازی اور تمغہ شجاعت حاصل کرنے والے پولیس افسران کے اعزاز میں پولیس لائنز میں پروقار تقریب WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی پولیس کے تمغہ غازی اور تمغہ شجاعت حاصل کرنے والے پولیس افسران کے اعزاز میں پولیس لائنز میں پروقار تقریب ،سپیشل برانچ کے انسپکٹر مرزا جاوید اقبال بیگ صاحب کو تمغہ غازی سے نوازتے ہوئے سپیشل برانچ تعیناتی کے دوران ان کی گراں قدر خدمات کو سراہا گیاپولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں غازی اور شجاعت کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب میں سینئر افسران کے علاہ ، تمغہ غازی اور تمغہ شجاعت حاصل کرنے والوں کے ساتھ انکے اہلخانہ نے بھی شرکت کی ۔ تقریب میں ان پولیس افسران کی قربانیوں اور بہادری کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ 21 پولیس افسران کو شجاعت جبکہ 15 پولیس افسران کو غازی میڈلز اور تعریفی اسناد کے علاہ نقد انعامات سے نوازا گیا ۔سپیشل برانچ کے انسپکٹر جاوید اقبال بیگ کو فرائض کی بہترین ادائیگی پر تمغہ “غازی” سے نوازا گیااس موقع پر سید علی ناصر رضوی آئی جی پولیس اسلام آباد نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام آباد پولیس کے یہ افسران فرض کی ادائیگی میں اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے زخمی ہوئے۔
اسلام آباد پولیس کے غازی اور شجاعت کا تمغہ حاصل کرنے والے نڈر اور قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں ۔ ملک و قوم کے لئے قربانی دینے والوں کے خاندان بھی قابل احترام ہیں، اپنے آج کو دوسروں کے کل پر قربان کرنے والوں کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔یہ وہ سرمایہ ہیں جنہوں نے بہادری کی عظیم داستان قائم کی ہے، آج اس تقریب میں شامل ہو کر مجھے فخر محسوس ہو رہا ہے، سلام ان ماں اور بزرگوں کو جنہوں نے ان کی تربیت کی ہے۔ اسلام آباد پولیس کی تمام فورس ان بہادروں کو سلام پیش کرتی ہے ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کیخلاف متنازع بیان دینے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کیخلاف متنازع بیان دینے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کامسودہ منظور کرلیا،بل کل سینیٹ میں پیش کیا جائیگا چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر تجاوزات کے خاتمے کیلئے بھرپور آپریشن جاری ترمیم سے عدلیہ کی آزادی پر حملہ کیا گیا،804تسبیح والا آئیگا اور تمام ترامیم ملیا میٹ ہوجائیں گی، سینیٹر نور الحق قادری جنرل شمشاد مرزا کا دورہ سعودی عرب، کنگ عبدالعزیز میڈل آف آنر سے نواز گیا آئینی ترمیم ، حکومت نے اتحادی جماعتوں کی تجاویز پر کل تک کی مہلت مانگ لیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم