جی ایچ کیو حملہ کیس: سرکاری گواہ پیش نہ ہوئے، جیل ٹرائل ٹل گیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
جی ایچ کیو حملہ کیس: سرکاری گواہ پیش نہ ہوئے، جیل ٹرائل ٹل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 April, 2025 سب نیوز
راولپنڈی: جی ایچ کیو حملہ کیس میں سرکاری گواہ پیش نہ ہونے کی وجہ سے جیل ٹرائل ٹل گیا۔
جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو ہوئی، جس میں مقدمات کے چالان کی نقول ملزمان میں تقسیم کی گئیں جس کے بعد عدالت نے ملزمان کو واپس جانے کی اجازت دے دی۔
دوران سماعت دونوں گواہوں نے سرکاری وکیل کے ذریعے استدعا کی کہ مصروفیات کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 16 اپریل تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں سرکاری گواہان 2 ماہ سے طلبی کے باوجود پیش نہیں ہو رہے، عدالت نے آج دونوں گواہوں مجسٹریٹ مجتبیٰ اور سب انسپکٹر ریاض کو طلب کر رکھا تھا۔
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل صفائی فیصل ملک ایڈووکیٹ نے کہا کہ آئندہ تاریخ 16 اپریل کو گواہ نہ آئے تو جیل ٹرائل پھر بھی نہیں ہو گا، وکلائے صفائی کی پوری ٹیم موجود ہے، گواہ نہیں آرہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے 9 مئی کے تمام مقدمات کو یکجا کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے، عدالت سے استدعا کی ہے کہ ہم بانی پی ٹی آئی کی موجودگی میں دلائل دینا چاہتے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جی ایچ کیو حملہ کیس سرکاری گواہ جیل ٹرائل پیش نہ
پڑھیں:
پولیس حملہ کیس میں عمران خان طلب، شبلی فراز کے وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمہ میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو طلب کرلیا جبکہ شبلی فراز کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے کے مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 30 جولائی کو طلب کرلیا ہے۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو جیل روبکار کے ذریعے سمن جاری کردیئے۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، جوڈیشل مجسٹریٹ سہیل رفیق نے تحریری فیصلہ جاری کیا، تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے، آج امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات طے
مزید :