وفاقی دارالحکومت اسلام آباد  سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے علاوہ جڑواں شہر راولپنڈی میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے آئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

رپورٹ کے مطابق سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،  ضلع صوابی میں بھی زلزلے کے جھٹکے آئے۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.

3 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیماء مرکز نے کہا کہ  زلزلے کی زیر زمین گہرائی 88 کلو میٹر رہی۔  

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز پاک افغان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: زلزلے کے

پڑھیں:

چلی، بولیویا، ارجنٹینا سمیت مختلف ممالک میں 6.7 شدت کا زلزلہ

چلی، بولیویا، ارجنٹینا سمیت مختلف ممالک میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ چلی کے شمال میں ساحل کے قریب 6.7 شدت کا زلزلہ آیا، زلزلے کی گہرائی 76.6 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز اٹاکاما ریجن کے صوبے چانیارال میں، چلی کے شہر ڈیاگو ڈی الماگرو سے 52 کلومیٹر جنوب مغرب کی جانب ریکارڈ کیا گیا ہے۔

زلزلے کے بعد کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

امریکی سونامی وارننگ سینٹر کی جانب سے سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • کولمبیا میں 6.3 شدت کا زلزلہ، عمارتوں کو نقصان پہنچا
  • گوادر میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
  • گوادر میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.0 ریکارڈ
  • بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے
  • کراچی میں ایک گھنٹے کے دوران 2 بار زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی
  • کراچی کے مخلتف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
  • کراچی : عید کے دوسرے روز بھی زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.5 ریکارڈ
  • بلوچستان کے شہر اورماڑہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
  • چلی ، بولیویا، ارجنٹینا سمیت مختلف ممالک میں 6.7 شدت کا زلزلہ
  • چلی، بولیویا، ارجنٹینا سمیت مختلف ممالک میں 6.7 شدت کا زلزلہ