وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی سرزمین پر پاکستانیوں کے قتل پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے علاقے مہرستان، صوبہ سیستان میں 8 پاکستانیوں کے بہیمانہ قتل پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور مرحومین کی مغفرت و اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا ناسور خطے میں موجود تمام ملک کیلئے تباہ کن ہے، خطے میں موجود ممالک کو مل کر دہشتگردی کے خلاف مربوط حکمت عملی پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایرانی حکومت ملزمان کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے اور اس بہیمانہ اقدام کی وجوہات عوام کے سامنے لائے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزارت خارجہ کو پاکستانیوں کے اہل خانہ سے رابطہ کرنے اور ایران میں پاکستانی سفارتخانے کو ان کی میتوں کی بحفاظت واپسی کیلئے اقدامات کی ہدایت بھی کی ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی ایران میں پاکستانیوں کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، دکھ کی گھڑی میں مثاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پاکستانیوں کے

پڑھیں:

وزیراعظم کل متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے

اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف کل متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  وزیراعظم شہباز شریف کل متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے۔ اس وفد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا اور دیگر سینئر حکام شامل ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی متحدہ عرب امارات کے صدر ابوظبی کے حکمران شیخ محمد بن زید سے دو طرفہ ملاقات ہوگی۔ پاک امارات قیادت کی اس اہم ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز جمعرات سے متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے
  • سٹاک مارکیٹ میں تیزی سرمایہ کاروں کا عوام دوست بجٹ پر اعتماد کا اظہار ہے، شہباز شریف
  • وزیراعظم کا مئی 2025 کے دوران ترسیلات زر میں اضافے پر اظہارِ اطمینان
  • پاکستان اب ٹیک آف کی پوزیشن میں آ گیا ہے(شہباز شریف)
  • پاکستان کی ڈیفالٹ کے دہانے سے واپسی اور ترقی کا سفر ایک معجزہ ہے، وزیراعظم
  • وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا اسٹاک مارکیٹ کا تاریخ کی بلند ترین سطح، ایک لاکھ 24 ہزار پوائنٹس پر پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • وزیراعظم کل متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے
  • حکومت نے مشکل حالات میں جو کارکردگی دکھائی وہ کامیابی سے کم نہیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے حج کے بہترین انتظامات پر سعودی عرب سے اظہار تشکر
  • شہباز شریف کا ھیثم بن طارق سے ٹیلی فونک رابطہ، عید کی مبارکباد دی