وزیرداخلہ سے امریکی کانگریس مینز کے وفد کی اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 13th, April 2025 GMT
وزیرداخلہ محسن نقوی سے اسلام آباد میں امریکی کانگریس مینز کے وفد نے اہم ملاقات کی جس کے دوران دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق امریکی وفد میں کانگریس مینز جیک برگمین، ٹام سوزی اور جوناتھن جیکسن شامل تھے، وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری،قائمقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر اور وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی موجود تھے۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون آگے بڑھانے پر گفتگو کی گئی، سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور بارڈر سیکیورٹی کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ امریکا سے پائیدار تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں، امریکا میں 30 اپریل کو پاکستان کاکس کا انعقاد خوش آئند ہے، پاکستان دہشتگردی اور دنیا کے درمیان دیوار کی حیثیت رکھتا ہے، دہشتگردی ایک عالمی چیلنج ہے، عالمی برادری کو پاکستان کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ انسداد دہشتگردی کے شعبے میں انٹیلیجنس اور ٹیکنالوجی شیئرنگ انتہائی اہمیت کی حامل ہے، دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی بے پایاں قربانیوں کی اقوام عالم میں نظیر نہیں ملتی، امریکی کانگریس مینز کا دورہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے بے مثال کردار کو اجاگر کرنے کے حوالے سے انتہائی اہم ثابت ہو گا۔
محسن نقوی امریکی وفد کے حالیہ منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں شرکت خوش آئند ہے، حکومت کی جانب سے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت اور انکی سرمایہ کاری کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد میں جون میں ہونے والا مشترکہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈائیلاگ، انسدادِ دہشتگردی کے حوالے سے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
امریکی کانگریس مینز نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو بھر پور طریقے سے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی با صلاحیت اور قابل ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کانگریس مینز دہشتگردی کے تبادلہ خیال نے کہا کہ
پڑھیں:
روانڈا کی ہائی کمشنر کی چیئرمین سی ڈی اے سے ملاقات،دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بڑھانے پر تبادلہ خیال
روانڈا کی ہائی کمشنر کی چیئرمین سی ڈی اے سے ملاقات،دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بڑھانے پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)جمہوریہ روانڈا کی ہائی کمشنر محترمہ فاتو ہریریمانا نے آج سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور خصوصا اسلام آباد شہر کی ترقی، انفراسٹرکچر کی بہتری اور سیاحت کے فروغ کے سلسلہ میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید برآں پائیدار شہری ترقی اور خوشحالی پر خصوصی توجہ دی گئی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے روانڈا کی ہائی کمشنر فاتو ہریریمانا کو سی ڈی اے کی مجموعی کارکردگی، خصوصا مکمل ہونے والے اہم ترقیاتی منصوبوں اور اسلام آباد میں جاری منصوبوں سے آگاہ کیا جن میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو ایک جدید، جامع اور ماحول دوست شہر میں تبدیل کرنے کے سلسلہ میں سی ڈی اے کا ویژن بھی شامل ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سی ڈی اے ڈپلومیٹک انکلیو کی اپ لفٹنگ اور اسلام آباد میں سفاری پارک کے قیام کیلئے کاوشیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے سفاری پارک کے منصوبہ پر کام کررہا ہے تاکہ اسلام آباد کی خوبصورتی کی وجہ سے مستقبل میں اس کو سیاحت کا بہترین مرکز بنانے میں مدد مل سکے گی تاکہ شہریوں اور سیاحوں کیلئے تفریحی سہولیات میں مزید اضافہ کیا جاسکے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے اسلام آباد اور روانڈا کے دارالحکومت کیگالی کے درمیان “سسٹر سٹی” تعلقات قائم کرنے کی تجویز کا خیر مقدم کیا۔ جس سے عوامی رابطوں، ثقافتی تبادلے اور بلدیاتی انتظام، شہری تجدید اور سبز شہری حل جیسے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ جنگلی حیات کے تحفظ کے سلسلہ میں روانڈا کے تجربہ سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔ روانڈا کی ہائی کمشنر فاتو ہریریمانا نے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی قیادت میں اسلام آباد کو خوبصورت بنانے اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر سی ڈی اے کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے اسلام کی تعمیر و ترقی اور ماحول دوست پودے لگانے کے عمل کو سراہا اور دوطرفہ تعاون بڑھانے میں روانڈا کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
ہائی کمشنر نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی ترقی کے انتظام کے تجربے سے سیکھنے میں بھی روانڈا کی دلچسپی ظاہر کی۔ دونوں فریقوں نے اسمارٹ سٹی ، سیاحت کی ترقی اور تعمیر کے شعبوں میں مہارت کے تبادلے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں روانڈا اور پاکستان کے درمیان عوامی روابط کو مضبوط بنانے اور اداراتی تعلقات استوار کرنے کا مشترکہ عزم ظاہر کیا گیا۔ اختتام پر چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے دوستی کی علامت کے طور پر روانڈا کی ہائی کمشنر فاتو ہریریمانا کو ایک سووینیر پیش کیا، جو دونوں ممالک کے درمیان دیرپا شراکت داری کی خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ اقدام باہمی احترام پر مبنی بین الاقوامی تعاون کیلئے پاکستان کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں اسلام آباد اور روانڈا کے دارالحکومت کیگالی کے درمیان سسٹر سٹی تعلقات مزید روشن اور مستحکم ہونگے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکوہستان کرپشن اسکینڈل، ملزمان کی جانب سے پلی بارگین کیلئے درخواستیں دائر کوہستان کرپشن اسکینڈل، ملزمان کی جانب سے پلی بارگین کیلئے درخواستیں دائر اسحاق ڈار جمعہ کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے اہم ملاقات کریں گے پاکستان اور بنگلا دیش کا سفارتی و سرکاری پاسپورٹ پر ویزا فری انٹری دینے کا فیصلہ بابوسر سیلابی ریلے میں بہنے والے 15 افراد تاحال لاپتا، سیاحوں سے گلگت کا سفر مؤخر کرنے کی اپیل اسلام آباد میں چینی مہنگی بیچنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا بھرپور ایکشن بارشوں سے اموات 242 تک جاپہنچیں، مون سون کا حالیہ اسپیل 25 جولائی تک جاری رہے گاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم