پنجاب پولیس راجن پور نے  گزشتہ رات اغوا ہونے والے 03 مزدور واردات کے چند گھنٹوں  میں بازیاب کروا لیے۔

ترجمان پنجاب پولیس  کی جانب سے جاری بیان کے مطابق راجن پور پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران کچہ کریمنلز کا تعاقب کیا، مغویوں کو کل رات تھانہ بنگلہ اچھا کی حدود سے اغوا کیا گیا تھا۔

ترجمان پنجاب پولیس  نے کہا کہ اغواکار مغویان کو اندرون کچہ کی طرف لے کر جا رہے تھے ، اطلاع پر پولیس نے موثر  پلاننگ سے آپریشن کیا، آپریشن کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس کی پیش قدمی اور بھر پور جوابی کاروائی کی بدولت اغوا کار مغویان کو چھوڑ کرفرار ہوگئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق راجن پور پولیس نے بکتر بند گاڑیوں، ایلیٹ کمانڈوز، بھاری اسلحہ سمیت آپریشن کیا، مغویوں کی بازیابی پر ورثاء نے پولیس سے اظہار تشکر کیا جب کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مغوی مزدور بازیاب کروانے پر راجن پور پولیس کو شاباش دی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پنجاب پولیس راجن پور

پڑھیں:

آلودگی پھیلانے والے صنعتی یونٹ کو زمین بوس کر دیا گیا: محکمہ ماحولیات پنجاب

---فائل فوٹو 

محکمۂ ماحولیات پنجاب نے لاہور میں انسدادِ اسموگ آپریشن کے تحت آلودگی پھیلانے والے صنعتی یونٹ کو زمین بوس کر دیا۔

محکمۂ ماحولیات پنجاب کے ترجمان کے مطابق ایک ہی رات میں دو بار سرکاری سِیل توڑنے والے ملزم کو بھی گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

محکمۂ ماحولیات پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صنعتی یونٹ سے بھاری مقدار میں کاربن کے تھیلے، غیر قانونی اسٹوریج اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیرِ اطلاعات پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خصوصی مانیٹرنگ ٹیموں کی انسدادِ اسموگ آپریشن کے تحت 24 گھنٹے نگرانی جاری ہے، صنعتی اسموگ کے خلاف فیصلہ کُن آپریشن جاری رہے گا۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ماحول سے کھیلنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، سِیل توڑنے والے صنعتی مافیا کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت گہرے سمندر میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، ترجمان پاک فوج
  • شمالی وزیرستان میں ڈی پی او کی گاڑی پر فائرنگ، 6 پولیس اہلکار زخمی
  • آلودگی پھیلانے والے صنعتی یونٹ کو زمین بوس کر دیا گیا: محکمہ ماحولیات پنجاب
  • پنجاب پولیس کا اسموگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 24 گھنٹوں میں 28 مقدمات، 396 افراد پر جرمانے
  • خیبر، دہشتگردوں نے جرگہ مذاکرات پر مغوی پولیس اہلکار کو رہا کردیا
  • خیبر،جرگہ مذاکرات، دہشتگردوں نے مغوی پولیس اہلکار رہا کردیا
  • برطانیہ: ٹرین میں چاقوزنی کی واردات، 10 افراد زخمی، 9 کی حالت تشویشناک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3283 الیکٹرانک چالان جاری
  • کراچی: 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3283 الیکٹرانک چالان جاری
  • پشاور میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایف سی وردیاں پہن کر واردات کرنے والے گینگ کے 4  ڈاکو ہلاک