کراچی:

گلشن اقبال مسکن چورنگی کے قریب تیز رفتار فارچیونر  گرین بیلٹ توڑ کر مخالف سمت میں بیٹھے دو راہگیروں پر چڑھ دوڑی جس سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال مسکن چورنگی کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ اتوار کی شب گلشن اقبال تھانے کی حدود میں ڈسکو بیکری سے مسکن چورنگی کی جانب جانے والی تیز رفتار فارچیونر گاڑی گرین بیلٹ توڑتے ہوئے مخالف سمت میں بیٹھے شہریوں سے جا ٹکرائی۔ گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

حادثے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا، مشتعل افراد نے گاڑی کو گھیر کر آگ لگا دی۔ پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی مگر تب تک گاڑی شعلوں کی نذر ہو چکی تھی۔ فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔

ترجمان ایس ایس پی ضلع شرقی کے مطابق  حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 42 سالہ سلیم کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونے والا شہری ذیشان ہے جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

چھیپا ویلفیئر کے نمائندے چوہدری شاہد کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کے سر اور پسلیوں پر شدید نوعیت کے زخم آئے تھے۔ تاہم ایس ایچ او گلشن اقبال نعیم راجپوت کے مطابق گاڑی کے ڈرائیور سمیت تین افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا جہاں ان سے مزید  تفتیش کی جاری ہے۔ 

ابتدائی تحقیقات کے مطابق گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر گرین بیلٹ کراس کرتے ہوئے مخالف سمت میں جا پہنچی جہاں ہوٹل کے باہر کرسیوں پر بیٹھے دو افراد کو کچل دیا گیا تھا۔ تحقیقات کے دوران حادثے کا سبب بننے والی گاڑی کو آگ لگانے میں مبینہ طور پر ملوث 3 افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے کی وجوہات کا جائزہ لیا جارہا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ چھیپا حکام کے مطابق رواں سال ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 266 ہو چکی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گلشن اقبال کے مطابق

پڑھیں:

ن لیگی سینئر وزیرکی گاڑی کو بڑاحادثہ ،رہنما زخمی

پنجاب کی سینئر وزیر اور حکمران جماعت مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی اور انہیں آنکھ پر چوٹ آئی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ ڈی ایچ اے فیز 5 میں پیش آیا اور ان کے ساتھ رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب بھی گاڑی میں موجود تھیں۔

مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈی ایچ اے فیز 5 میں چار گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں۔گاڑی کے حادثے میں مریم اورنگزیب کو آنکھ پر چوٹ آئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیفنس میں  وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ‘ آنکھ پر معمولی زخم‘ چہرے پر چوٹ
  • ن لیگی سینئر وزیرکی گاڑی کو بڑاحادثہ ،رہنما زخمی
  • پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب حادثے میں زخمی
  • سینئروزیرپنجاب مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ 
  • مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ
  • لاہور: مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ، ذرائع
  •  مریم اورنگزیب کی گاڑی حادثے کا شکار
  • مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ ، ترجمان مسلم لیگ ن زخمی ہو گئیں
  • ڈمپر ڈرائیوز کی سنگدلی، ریس لگاتے ہوئے ایک کار کو کچل دیا، کار سوار خاندان شدید زخمی
  • ان لینڈ ریونیو آفیسر عمران غوری کی گاڑی کو حادثہ، شدید زخمی