بشریٰ بی بی کی جیل میں بہتر سہولتوں کیلئے درخواست، فریقین سے جواب طلب
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
بشریٰ بی بی---فائل فوٹو
اسلام آباد ہائی کورٹ میں بشریٰ بی بی کی جیل میں بہتر سہولتوں کی فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالتِ عالیہ نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔
بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی بیوی بشریٰ بی بی نے خاوند کی طرح جیل میں بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکریٹری داخلہ اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی۔
بانئ پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے جیل میں بہتر سہولتوں کے حصول کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسلام آباد
پڑھیں:
لاہور اسلام آباد موٹروے پر صرف ایمیشن ٹیسٹ پاس کرنے والی گاڑیاں چل سکیں گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون 2025ء) لاہور اسلام آباد موٹروے پر صرف ایمیشن ٹیسٹ پاس کرنے والی گاڑیاں چل سکیں گی۔ادارہ ماحولیات پنجاب نے ایمسیشن ٹیسٹنگ کو فعال اور مربوط بنانے کیلئے بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ کرلیا، لاہور اسلام آباد موٹر ویے پر گرین سٹیکر بوتھ لگائے جائیں گے،لاہور سے متصل انٹرچینجز پر بھی مانیٹرگ بوتھس قائم ہوں گے۔(جاری ہے)
ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ کے حکم پر بابو صابو، ٹھوکر، راوی اور کالاشاہ کاکو انٹر چینجز پر بوتھ قائم ہونگے، یہ بوتھ گرین سٹیکر کے بغیر آنیوالی گاڑیوں کو موٹر وے پر سفر سے روکنے کیلئے استعمال ہونگے۔