اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے پاکستان میں اوورسیز پاکستانیز کنونشن کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ہمارے ملک کی شان اور ہمارے سروں کا تاج ہیں، انہوں نے بیرون ملک محنت اور جدوجہد کے ذریعے نہ صرف اپنا بلکہ ملک کا نام روشن کیا، یہ پاکستان کے ”واکنگ ٹاکنگ ایمبیسیڈرز“ ہیں جو ترسیلات زر کے ذریعے ملک کی معیشت کو مضبوط بنا رہے ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ ان کی خدمات کا باقاعدہ اعتراف کیا جائے، انہیں عزت و مقام دیا جائے۔

اتوار کے روز تین روزہ اوورسیز پاکستانیز کنونشن کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ اس سطح پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک شاندار کنونشن کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں انجینئرز، وکلائ، ڈاکٹرز، صحافی اور کاروباری حضرات سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانی شریک ہو رہے ہیں اور یہ تقریب ان کی قربانیوں کو سراہنے کا ایک اہم موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز پاکستان کے واکنگ ٹاکنگ ایمبیسیڈرز ہیں جو اپنے کردار، خدمات اور ترسیلات زر کے ذریعے وطن عزیز کی معیشت کو مستحکم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز اور ہمارے ایکسپورٹرز قابل تعریف ہیں جو ترسیلات زر اور بیرون ملک پاکستانی مصنوعات کی برآمدات سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور ملک کی معاشی بہتری میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز جہاں بھی بستے ہیں وہ پاکستان کے لئے محبت اور خلوص کا جذبہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اوورسیز پاکستانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کی فلاح و بہبود کو اپنی ترجیحات میں رکھا ہوا ہے۔ اس سلسلے میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے تاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا جا سکے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کچھ عناصر ایسے اقدامات سے ناخوش ہیں اور منفی تاثر پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ہمیں بطور قوم مثبت سوچ کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں گزشتہ ایک سال کے دوران معیشت میں بہتری آئی ہے، ”اُڑان پاکستان“ پروگرام کے تحت ترقی کا سفر جاری ہے۔ عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ ان شاءاللہ پاکستان مزید ترقی کرے گا، خوشحال ہوگا اور اوورسیز پاکستانیوں کو ان کا جائز مقام اور عزت ضرور ملے گی۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اوورسیز پاکستانیز انہوں نے کہا کہ بیرون ملک رہے ہیں ملک کی

پڑھیں:

پہلا ون ڈے: پاکستانی شاہینز نے پروفیشنل کاؤنٹی الیون کو 5 وکٹوں سے مات دیدی

 پاکستان شاہینز نے پہلے ون ڈے میں پروفیشنل کاؤنٹی الیون کو 5 وکٹوں سے مات دے دی۔کینٹ میں کھیلا گیا میچ بارش سے متاثر رہا، 28 اوورز تک محدود کئے جانے والے ون ڈے میچ میں پروفیشنل کاؤنٹی الیون 187رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ول سمیڈ نے 84 اور حمزہ شیخ نے 44رنز بنائے۔پاکستان شاہینز کے معاذ صداقت نے 3 ، سعود شکیل اور فیصل اکرم نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔شاہینز کو 28 اوورز میں 204 رنز کا ری وائزڈ ہدف ملا جو اس نے 5 وکٹوں پر حاصل کرلیا، کپتان سعود شکیل نے 72 اور حیدر علی نے 71 رنز کی اننگز کھیلیں جبکہ شاہد عزیز 21 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان شاہینز دورے کا دوسرا میچ 25 جولائی کو کینٹ میں پروفیشنل کاؤنٹی کلب کے خلاف کھیلیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی کے بیٹے ضرور پاکستان آئیں، خوش آمدید کہیں گے، عطا تارڑ
  • ہمارے پاس الیکشن کمیشن کی ہیرا پھیری کے 100 فیصد ثبوت موجود ہیں، راہل گاندھی
  • ٹی 20 سیریز، تیسرے میچ میں بنگلہ دیش کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • صوبے میں کسی آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے، ادارے سرحدوں کی حفاظت کریں ، گنڈا پور
  • دہشتگردی صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے: عطا تارڑ
  • دہشتگردی صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے، عطا تارڑ
  • پاکستانی زائرین کیلئے بارڈرز کھولے جائیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • اقوام متحدہ: تنازعات کے پرامن حل سے متعلق پاکستانی قرارداد منظور
  • پہلا ون ڈے: پاکستانی شاہینز نے پروفیشنل کاؤنٹی الیون کو 5 وکٹوں سے مات دیدی
  • ہم اسرائیل پر دوبارہ حملہ کرنے کیلئے تیار ہیں، ایرانی صدر