اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے مارچ 2025 میں 4.1 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر بھیجنے پر قوم کو مبارکباد دی ہے اور سمندر پار پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ یہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ کسی بھی ایک ماہ میں ترسیلات زر کا حجم 4 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مارچ 2025 میں ترسیلات زر کی یہ تاریخی سطح بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی وطن سے محبت، محنت، اور حکومت پر اعتماد کی مظہر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران اب تک مجموعی طور پر ترسیلات زر 28 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں، جبکہ گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں اس سال مارچ میں 37.

4 فیصد کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں جاری اوورسیز پاکستانیز کنوینشن کے موقع پر اس خوشخبری کو انتہائی خوش آئند قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ سنگ میل ہمارے محنت کش پاکستانیوں کے عزم، لگن اور حکومت کی مؤثر معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا ثبوت ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا: “سمندر پار پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ وہ بیرون ملک دن رات محنت کرکے نہ صرف ملک و قوم کا نام روشن کرتے ہیں بلکہ ترسیلات زر کے ذریعے ملکی معیشت کو استحکام فراہم کرتے ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان سمندر پار پاکستانیوں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور مستقبل میں ان کے مسائل کے حل اور سہولت کاری کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

Post Views: 3

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ترسیلات زر ارب ڈالر

پڑھیں:

وزیراعظم کی   آج سعودی ولی عہدسے اہم ملاقات طے

وزیراعظم شہباز شریف آج (بدھ)سعودی عرب کے ایک روزہ دورے پرجائیں گے،وہ اس دورے میں سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کریں گے اس ملاقات میں قطر پرا سرائیلی حملے سے پیدا ہونے والی صورتحال اور عرب اسلامی ممالک کے سربراہان کی سربراہی کانفرنس میں ہونے والے فیصلوں اور اعلامیہ سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔ذ رائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اس ملاقات میں امریکہ میں یو این جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپنی مجوزہ ملاقات کے حوالے سے بھی مشاورت کریں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دورے میں وزیراعظم کےہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی بھی شریک ہوں گے۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت
  • شہباز شریف سعودی عرب سے برطانیہ روانہ، تاریخی استقبال پر ولی عہد سے اظہار تشکر
  • ایک کیخلاف جارحیت دوسرے پر بھی تصور، پاک فوج حرم شریف، روضہ رسولؐ کی محافظ: پاکستان، سعودی عرب میں تاریخی دفاعی معاہدہ
  • دبئی:پاکستانیوں کیلئے ترسیلات زرآسان،بوٹم اورجنگل بے میں اشتراک
  • پاک سعودی تاریخی دفاعی معاہدے پر دستخط کے بعد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان وزیر اعظم شہباز شریف سے پرجوش انداز میں گلے ملے
  • پاکستان اور سعودی عرب کا تاریخی دفاعی معاہدہ،ایک پر حملہ دونوں پر حملہ تصور ہوگا
  • ترسیلات زر پاکستان کی لائف لائن، پالیسی تسلسل یقینی بنائیں گے: وزیر خزانہ
  • 10 ارب ہرجانے کا کیس، شہباز شریف پر بانی کے وکیل کی جرح مکمل
  • وزیراعظم کی   آج سعودی ولی عہدسے اہم ملاقات طے
  • وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات، قطر سے یکجہتی کا اظہار