اسلام آباد کا بڑا زمین اسکینڈل بے نقاب: گولڑہ شریف کے پیروں سمیت 9 افراد کے خلاف نیب کا ریفرنس، سابق اعلیٰ افسران بھی شامل
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
اسلام آباد کا بڑا زمین اسکینڈل بے نقاب: گولڑہ شریف کے پیروں سمیت 9 افراد کے خلاف نیب کا ریفرنس، سابق اعلیٰ افسران بھی شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب) نے سیکٹر ای-11 اسلام آباد میں قیمتی سرکاری زمین کی مبینہ خردبرد اور غیر قانونی الاٹمنٹ کے سنگین کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے گولڑہ شریف کے پیروں سمیت 9 افراد کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا ہے۔
ریفرنس میں سی ڈی اے (کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کے سابق افسران، مقامی پٹواری اور بااثر مذہبی شخصیات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ نیب کے مطابق اس کیس میں سرکاری زمین کو جعلی دعووں اور غیر قانونی طریقوں سے نجی ملکیت ظاہر کرکے الاٹ کیا گیا، جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔
نامزد ملزمان میں سی ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر لینڈ خالد محمود، سابق ممبر اسٹیٹ شائستہ سہیل، سابق ڈپٹی ڈائریکٹر راجہ زاہد حسین، اور سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر سید غلام حسام الدین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ گولڑہ شریف سے تعلق رکھنے والے پیر خاندان کے بعض افراد کو بھی شریک ملزم نامزد کیا گیا ہے۔
نیب کی تحقیقات کے مطابق، زمین کی الاٹمنٹ کے لیے بوگس کاغذات تیار کیے گئے اور متعلقہ ریکارڈ میں ردوبدل کرکے زمین کو غیر قانونی طور پر منتقل کیا گیا۔ سی ڈی اے کے بعض سابق افسران نے مبینہ طور پر اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے جعلسازی کی راہ ہموار کی۔
ذرائع کے مطابق ریفرنس اسلام آباد کی احتساب عدالت میں دائر کیا گیا ہے، جہاں جلد ہی اس کیس کی باقاعدہ سماعت شروع ہونے کا امکان ہے۔
نیب حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری زمینوں کے غیر قانونی استعمال اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون سے بالاتر کوئی نہیں۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد کے خلاف
پڑھیں:
صبا قمر کا صحافی نعیم حنیف کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان
پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر دو دہائیوں سے شوبز انڈسٹری کا اہم حصہ ہیں، انہوں نے صحافی نعیم حنیف کے سنگین الزامات کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کر لیا۔
صبا قمر ان دنوں اپنے دو ڈراموں پامال اور کیس نمبر 9 کی وجہ سے خبروں میں ہیں، جبکہ ان کے کراچی سے متعلق حالیہ بیان نے بھی سوشل میڈیا پر خاصی بحث چھیڑ دی تھی، اسی تناظر میں صحافی نعیم حنیف نے صبا قمر کے ماضی سے متعلق متنازع دعوے کیے۔
نعیم حنیف اکثر فنکاروں کے بارے میں پسِ پردہ خبریں دیتے نظر آتے ہیں، انہوں نے الزام عائد کیا کہ صبا قمر 04-2003 میں لاہور میں ایک ایسے شخص کے گھر میں رہتی تھیں جس سے ان کا تعلق تھا، لیکن شادی نہ ہونے پر وہ شخص انہیں ہراساں کرنے لگا۔
صبا قمر نے ان الزامات کو بےبنیاد اور توہین آمیز قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ اس معاملے پر قانونی کارروائی کریں گی۔
سوشل میڈیا پر بھی صارفین نے اس تنازعے پر شدید ردِعمل دیا ہے، ایک صارف نے لکھا، ’صرف صبا کا نام کیوں لیا، اس شخص کا نام کیوں نہیں بتایا؟‘ جبکہ ایک اور نے کہا، ’اچھا کیا صبا نے ایسے لوگوں کو عدالت تک لے جانا چاہیے۔‘
اداکارہ کے اس اقدام کو مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے حوصل مند اور مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔