کراچی سمیت سندھ کے کئی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی اس لہر کے دوران بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد سمیت سندھ کے کئی دیہی اضلاع شدید گرمی اور تیز ہواؤں کی لپیٹ میں رہیں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جاری ہیٹ ویو کے باعث پیر کے روز بھی شہریوں کو انتہائی گرم موسم کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی اس لہر کے دوران بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔ کراچی میں بھی بدھ تک موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، اس دوران شہر میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
موسلا دھار بارش کا خطرہ: بالائی علاقوں میں اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کچھ مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے جبکہ جنوبی حصوں میں گرمی اور حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔
کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ بالائی خیبر پختونخوا، خطۂ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں شدید بارش کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: دیامر میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، نظامِ زندگی مفلوج
اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: موسمیاتی تبدیلیاں اور سیلاب کی تباہ کاریاں: عالمی موسمیاتی ادارے نے اہم اعلان کردیا
خیبر پختونخوا کے اضلاع چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، پشاور، مردان، کرم، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں بھی بارش متوقع ہے۔
بلوچستان کے علاقوں بارکھان، ژوب، قلات، خضدار اور لسبیلہ میں چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے، تاہم صوبے کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ سندھ اور کراچی سمیت جنوبی علاقوں میں موسم شدید گرم اور حبس زدہ رہنے کا امکان ہے، تاہم ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش یا بوندا باندی ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: گلگت بلتستان، شاہراہ تھک بابوسر پر سیلابی ریلے کی تباہ کاریاں، 3 سیاح جاں بحق، 15 سے زائد لاپتا
محکمہ موسمیات نے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کا بھی اظہار کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اربن فلڈنگ لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ محکمہ موسمیات موسلا دھار بارش