اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بمباری کے خلاف جہاں پوری دنیا سے آوازیں اٹھ رہی ہیں، وہیں اسرائیلی شہری بھی غزہ میں جنگ بندی کے حامی ہیں، اور انوکھے طریقے سے احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے شہر رحووت میں عوام نے وزیر ماحولیات ایدیت سلمان کے گھر کے باہر احتجاج کیا، اور غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں حماس اسرائیل جنگ بندی معاہدہ، سعودی عرب کا خیر مقدم، غزہ میں جشن

مظاہرین نے سڑک پر خمیری روٹیاں رکھ کر ’ایک روٹی روزانہ‘ کا پیغام تحریر کیا، اسرائیلی شہریوں کی جانب سے یہ علامتی احتجاج غزہ میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں کے حوالے سے تھا۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے امداد کے داخلے پر پابندی کے باعث غزہ میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہے، جبکہ اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اسرائیلی یرغمالیوں کو کھانے کے لیے روزانہ صرف ایک روٹی دی جاتی ہے۔

اسرائیلی شہریوں نے یہ احتجاج ایسے وقت میں کیا جب یہودیوں کا مذہبی تہوار عید فسح یا ’پاس اوور‘ جاری ہے، اور اس دوران یہودی خمیری روٹی کھانے کو ممنوع سمجھتے ہیں۔

اسرائیل کی انتہائی دائیں بازو کی سیاستدان اور حکمران جماعت لیکود کی رکن ایدیت سلمان نے احتجاج کرنے والوں کو گھٹیا لوگ قرار دیا۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کی جانب سے کیے گئے ایک آپریشن کے بعد سے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ جاری ہے، اسرائیلی فوج کی جانب سے کی گئی بمباری میں اب تک 60 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

اس سے قبل اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دو بار ہونے والی عارضی جنگ بندی میں کچھ اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا بھی کیا گیا، جن کے بدلے میں فلسطینی قیدیوں کو آزادی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں حماس اسرائیل معاہدہ، کون سے فلسطینی قیدی رہا ہوں گے؟

اب اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کو توڑتے ہوئے دوبارہ بمباری شروع کردی گئی ہے۔ حماس نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ پر دوبارہ بمباری اسرائیلی یرغمالیوں کو سزائے موت سنانے کے مترادف ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسرائیل اسرائیلی شہریوں کا احتجاج اسرائیلی فوجی غزہ جنگ فلسطین وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسرائیل اسرائیلی شہریوں کا احتجاج اسرائیلی فوجی فلسطین وی نیوز اسرائیلی یرغمالیوں اسرائیل کی کی جانب سے

پڑھیں:

فلسطین کے حق میں احتجاج پر سینیگال میں اسرائیلی سفیر یونیورسٹی سے فرار پر مجبور

غاصب و سفاک اسرائیلی رژیم کیجانب سے غزہ کی پٹی میں انجام پانیوالے جنگی جرائم میں جیسے جیسے اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے، یہ جعلی صیہونی رژیم بھی دنیا بھر میں اسی تیزی کیساتھ ذلت و تنہائی کی گہرائیوں میں اترتی جا رہی ہے! اسلام ٹائمز۔ سائبر صارفین نے آج مسلم ملک سینیگال میں تعینات اسرائیلی سفیر کو یونیورسٹی طلباء کی جانب سے نکال باہر کر دینے کے اقدام کی خبر دی ہے۔ اس واقعے عالمی سائبر صارفین نے سینیگالی طلباء کے اس دلیرانہ اقدام کو سراہتے ہوئے سینیگال کے طلاب علم "ہیرو" اور "عربوں سے بہتر" قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سینیگال میں اسرائیلی سفیر یوول واکس (Yuval Waks) کو آج ڈاکار کی ایک یونیورسٹی کے دورے کے دوران سینیگال کے طلباء کی جانب سے شدید احتجاج کے بعد کیمپس چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔
-
  اس بارے اپنے تبصروں میں بہت سے سائبر صارفین نے سینیگال کے طلاب علم کے اس اقدام کا عرب ممالک کی بے عملی سے بھی موازنہ کیا اور ایک "اسرائیلی سفیر" کو اپنی یونیورسٹی سے نکال باہر کر دینے پر ان نوجوانوں کی ہمت کی کھل کر تعریف کی۔ صارفین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ غاصب اسرائیلیوں کو دنیا بھر میں کہیں بھی "احساس تحفظ" نہیں ملنا چاہیئے اور دوسرے ممالک میں بھی ایسے ہی اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں۔

ذیل میں فرانسیسی و انگریزی زبان کے صارفین کے بیانات کا نمونہ پیش ہے: شاباش میرے سینیگالی بھائیو، آزاد، آزاد فلسطین

سینیگالی کئی ایک عربوں اور شمالی افریقیوں سے زیادہ ذمہ دار ہیں ???????????????????????????????? بہادر سینیگال، ان کا دل و جرأت تو کئی ایک عربوں سے بھی زیادہ ہے ????????✌️???????? درحالیکہ میرے ملک مراکش میں ان مجرموں کو فوجی تربیت دی جاتی ہے۔ ???????????? دنیا کی سب سے بڑی تذلیل  اس شیطانی کُوڑے کو نکال باہر کر دو!!! آپ ہیرو ہیں، آپ باضمیر ہیں، آپ ایسا عظیم ملک ہیں کہ جس سے امید رکھی جانی چاہیئے!! ???????????????????????????????? #Free_Palestine???????? میں اٹلی سے ہوں اور آپ سے محبت کرتا ہوں، پوری دنیا کو ضرور بالضرور متحد ہو جانا چاہیئے ????????????

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کی حماس کو دھمکی: معاہدہ قبول کرو یا نیست و نابود کر دیا جائے گا
  • احتجاج پر پابندی ہے، شہری غیر قانونی سرگرمیوں کا حصہ نہ بنیں، اسلام آباد انتظامیہ کی وارننگ
  • اسرائیل نے غزہ جنگ بندی منصوبہ قبول کر لیا، امریکہ
  • غزہ جنگ بندی کی نئی امریکی تجویز پر اسرائیل کا اتفاق، حماس کا جائزہ جاری
  • اسرائیل نے غزہ جنگ بندی منصوبے پر دستخط کردیے ہیں، امریکا
  • نیتن یاہو کا غزہ جنگ بندی کیلئے نئی امریکی تجویز قبول کرنے کا اعلان
  • ایران سے خفیہ ڈیل چل رہی ہے، اسرائیلی حملہ تباہ کن ہوگا: ٹرمپ کا بڑا انکشاف
  • کراچی، عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز، بجلی اور پانی کی بندش پر احتجاج
  • غزہ کے والدین کی چیخیں آسمان تک جارہی ہیں، پوپ لیو نے جنگ بندی کی اپیل کردی
  • فلسطین کے حق میں احتجاج پر سینیگال میں اسرائیلی سفیر یونیورسٹی سے فرار پر مجبور