کرک: ٹریلر اور وین میں ٹکر، 10 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
کرک میں انڈس ہائی وئے پر لکی غنڈکی کے قریب ٹریلر اور وین میں ٹکر سے 10 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔
ڈسٹرکٹ ریسکیو افسر کے مطابق ٹریلر مسافر وین پر چڑھ گیا، جس کی وجہ سے کئی مسافر پھنس گئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 10 لاشیں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا ہے کہ مقامی افراد اور ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پشاور، جعلی ویزے پر جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ایجنٹوں کا تعلق ناروال اور میرپور آزاد کشمیر سے ہے، گرفتار ایجنٹوں کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور کے حوالے کردیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے امیگریشن نے پشاور ایئرپورٹ پر جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی اور دو مسافروں کی نشاندہی پر 3 ایجنٹس کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق عادل رضا اور مشرف محمود نامی مسافر فلائٹ نمبر FZ376 کے ذریعے البانیہ جا رہے تھے، مسافروں کی جانب سے پیش کئے گئے البانیہ کے ورک ویزے جعلی نکلے، مسافروں کی نشاندہی پر ائرپورٹ سے 3 ایجنٹوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا جن میں غلام دستگیر، محمد ریاض اور توقیر احمد شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ایجنٹوں کا تعلق ناروال اور میرپور آزاد کشمیر سے ہے، گرفتار ایجنٹوں کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور کے حوالے کردیا گیا۔