بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن،اڈیالہ جیل کے اطراف سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کے دن پر اڈیالہ جیل کے اطراف سیکورٹی سخت کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق سیکورٹی کے غیرمعمولی انتظامات امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے کیے گئے ہیں۔ اڈیالہ جیل کے اطراف پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔ سیکورٹی انتظامات کی نگرانی ایس ایس پی آپریشنز کریں گے۔ ایس پی صدر موقع پر موجود پولیس ٹیموں کی نگرانی کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کے گیٹ ایک،3 اور 5 پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ اڈیالہ جیل جانے والے راستوں داہگل،گورکھپور سمیت 4 مقامات پرناکے قائم کر دیئے گئے جبکہ اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی پر ایلیٹ فورس کے اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں۔
مستونگ: بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکا، 3 اہلکار شہید، 19 زخمی
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل کے اطراف
پڑھیں:
زمان پارک پر اسلام آباد پولیس پر حملے کا کیس، عمران خان کو سمن جاری
کینٹ کچہری لاہور نے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کے کیس میں عمران خان کو سمن جاری کر دیے۔بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے سے متعلق مقدمے کی سماعت کینٹ کچہری لاہور میں ہوئی۔عدالت نے مقدمے میں نامزد بانی پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے جبکہ بانی پی ٹی آئی کو طلبی کے سمن بذریعہ جیل روبکار جاری کر دیے۔کیس کی مزید سماعت 30 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔یاد رہے کہ تھانہ ریس کورس پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔