عمران خان کو مذاکرات کے لیے راضی کر لیا، اعظم سواتی کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
عمران خان کو مذاکرات کے لیے راضی کر لیا، اعظم سواتی کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ اگر ملک کو تباہی سے بچانا ہے تو اس کا واحد حل مذاکرات ہیں۔ اعظم سواتی نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے عمران خان کو مذاکرات کے لیے راضی کر لیا ہے۔
انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ جب کوئی بات چیت شروع ہوگی تو وہ بہت سود مند ثابت ہوگی۔
اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو نہ صرف ملک بلکہ اس کی آئندہ نسلوں کی بھی فکر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’یہ ملک سب کا سانجھا ہے، اس سے ہماری نسلوں کی تقدیر جڑی ہوئی ہے۔‘
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پورا پاکستان بانی پی ٹی آئی سے محبت کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قومی مفاہمت کے لیے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے اور بانی چیئرمین اس عمل میں مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اعظم سواتی کے لیے
پڑھیں:
زمان پارک پر اسلام آباد پولیس پر حملے کا کیس، عمران خان کو سمن جاری
کینٹ کچہری لاہور نے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کے کیس میں عمران خان کو سمن جاری کر دیے۔بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے سے متعلق مقدمے کی سماعت کینٹ کچہری لاہور میں ہوئی۔عدالت نے مقدمے میں نامزد بانی پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے جبکہ بانی پی ٹی آئی کو طلبی کے سمن بذریعہ جیل روبکار جاری کر دیے۔کیس کی مزید سماعت 30 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔یاد رہے کہ تھانہ ریس کورس پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔