حکومت پنجاب کا گندم کے کاشتکاروں کے لیے کل کسان پیکج جاری کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز

لاہور (سب نیوز )حکومت پنجاب نے گندم کے کاشتکاروں کے لیے کل کسان پیکج جاری کرنے کا اعلان کردیا۔۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات کریں گے کہ نہ آٹا مہنگا ہو، نہ کسان کو نقصان ہو۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس میں مریم نواز نے کسان کا نقصان نہ ہونے اور مفادات کے تحفظ کے وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے گندم کٹائی کے موقع پر وعدہ پورا کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیراعلی مریم نواز کی جانب سے کسان پیکج کا اعلان کل کیا جائے گا، مریم نواز کا کہنا ہے کہ گندم کے کاشتکاروں کیلئے یہ پیکیج منفرد، بہترین اور بے مثال ثابت ہوگا، ان شااللہ ، گندم کے کاشتکاروں کو محنت کا پورا معاوضہ ملے گا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ایسے اقدامات کرینگے آٹا بھی مہنگا نہ ہو اور کسان کو بھی نقصان نہ ہو، کسان بھائیوں نے شب وروز محنت کرکے میری اپیل پر ریکارڈ گندم کاشت کی۔ اجلاس میں انھوں نے مزید کہا کہ کسان کی کاوشوں سے پنجاب نے گندم کی کاشت کا ہدف پورا کیا، کسان کے ساتھ ساتھ عام آدمی کے مفادات کا تحفظ بھی کرینگے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: گندم کے کاشتکاروں کرنے کا اعلان کسان پیکج مریم نواز

پڑھیں:

نواز شریف کی رہنمائی میں پاکستان کا پہلا عوام، تاجر، کسان دوست بجٹ پیش کیا گیا، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی رہنمائی میں پاکستان کا پہلا ملازمین، کسان ، صنعتکار اورعوام دوست بجٹ پیش کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مریم نواز شریف نے اپنے بیان میں  عوام دوست اورمتوازن بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم محمد شہبازشریف اوران کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نوازشریف کی رہنمائی اوروزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں بہترین بجٹ پیش کیاگیا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کا پہلا ملازمین دوست،کسان دوست،صنعتکار دوست اورعوام دوست بجٹ پیش  کیا گیا جس پر وزیراعظم اور ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیںْ

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بجٹ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہوگا، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے نئے مالی سال کا بجٹ عوام کیلئے خوشی اور خوشحالی لائے گا۔ معیشت کی ترقی کا ثمر ہر فرد تک پہنچانے کیلئے  پر عزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی گرداب سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے، تعلیم اورصحت کیلئے ریکارڈ بجٹ مختص کرنا پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت کے عوام سے لگاؤ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے نجات حاصل کرنے کا عزم شاندار مستقبل کی نوید ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں متوسط طبقے کو ریلیف دیا گیا جبکہ بجٹ کی وجہ سے مصنوعی مہنگائی مزید کم ہوگی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وطن عزیز میں پائیدار ترقی کا سفر شروع ہوچکا ہے۔ الحمدللہ ۔۔عوام کے لئے آسانیوں کے دن آچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف کی رہنمائی میں پاکستان کا پہلا عوام، تاجر، کسان دوست بجٹ پیش کیا گیا، مریم نواز
  • امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر اور قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز کی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات
  • کسان دشمن پالیسیوں نے زرعی شعبے کو شدید نقصان پہنچایا، بیرسٹر سیف
  • مکالمہ ہی امن و ترقی کا راستہ ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف
  • عید پر بہترین صفائی کا ریکارڈ قائم، مریم نواز نے ٹیکس بڑھانے کی تجاویز مسترد کر دیں
  • گندم‘ کپاس کی پیداوار میں کمی‘ ناقابل تلافی نقصان
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹیکس بڑھانے کی تجاویز مسترد کر دیں
  • وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹیکس بڑھانے کی تجاویز مسترد کردیں
  • برین ٹیومر کیخلاف عوامی شعور و آگاہی ہی اصل طاقت ہے، مریم نواز
  • برین ٹیومر کیخلاف عوامی شعور و آگاہی ہی اصل طاقت ہے: مریم نواز