بھارت؛ وینٹی لیٹر پر موجود بیمار ایئرہوسٹس کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
GURGAON:
بھارت کے شہر گڑگاؤں میں ایک نجی اسپتال میں بیماری کی حالت میں داخل ایئرہوسٹس کو وینٹی لیٹر پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر ملزمان نے سفاکیت کی انتہا کردی۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ گڑگاؤں کے ایک نجی اسپتال میں یہ واقعہ 6 اپریل کو پیش آیا تھا تاہم 13 اپریل کو اس وقت پتا چلا جب متاثرہ خاتون اسپتال سے گھر منتقل ہوئی اور اپنے شوہر کو جنسی زیادتی کے حوالے سے آگاہ کیا اور پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس نے بتایا کہ 46 سالہ خاتون کی شکایت کی بنیاد پر صدر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا اور اس معاملے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
مقدمے کے مطابق متاثرہ ایئرہوسٹس کمپنی کی جانب سے گڑگاؤں میں ٹریننگ کے لیے آئی تھیں اور ایک ہوٹل میں ٹھہری ہوئی تھیں، اسی دوران ان کی صحت ایک واقعے کی وجہ سے زیادہ خراب ہوگئی، جس کے نتیجے میں انہیں علاج کے لیے ایک نجی اسپتال میں داخل کردیا گیا۔
پولیس کو بتایا گیا کہ خاتون کے شوہر نے 5 اپریل کے بعد انہیں گڑگاؤں میں ہی ایک اور نجی اسپتال منتقل کیا جہاں سے انہیں 13 اپریل کو ڈسچارج کردیا گیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق علاج کے دوران 6 اپریل کو انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا اور اسی دوران اسپتال کے عملے نے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، جس وقت وہ وینٹی لیٹر پر تھیں اس وقت وہ کچھ نہیں بول سکتی تھیں اور انتہائی ڈری ہوئی تھیں۔
متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اس وقت بے ہوشی کی حالت میں تھیں اور واقعے کے وقت دو نرسز بھی ان کے اطراف موجود تھیں۔
ایئرہوسٹس نے اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد جنسی زیادتی کے حوالے سے اپنے شوہر کو آگاہ کیااور انہوں نے پولیس کو اطلاع دی اور قانونی مشیر کے سامنے پولیس کے پاس اپنی شکایت بھی درج کرادی۔
گڑگاؤں پولیس کے ترجمان سندیپ کمار نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کی جانب سے شکایت درج کرائے جانے کے بعد گڑگاؤں کے صدر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس کی ٹیم مذکورہ اسپتال روانہ کردی گئی تاکہ ڈیوٹی چارٹ کا ریکارڈ حاصل کرے اور ملزمان کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس کی ٹیم نے اس معاملے پر مزید کارروائی کی اور مجسٹریٹ کے سامنے بیان بھی ریکارڈ کرلیا اور پولیس ٹیم جلد ہی ملزمان کی شناخت کرگے اور اسی کے مطابق ان کو گرفتار کرلے گی۔
دوسری جانب اسپتال کی انتظامیہ نے واقعے پر ردعمل دینے سے گریز کیا، اسی طرح اسپتال کے سیکیورٹی اسٹاف سے میڈیا نے رابطہ کیا تو انہوں نے واقعے کے حوالے سے معلومات دینے سے انکار کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وینٹی لیٹر پر جنسی زیادتی نے بتایا کہ نجی اسپتال اپریل کو کے مطابق
پڑھیں:
کراچی: شوہر کے مبینہ بدترین تشدد سے کوما میں جانے والی نوبیاہتا دلہن انتقال کرگئی
کراچی کے علاقے لیاری میں شوہر کے مبینہ بدترین تشدد کے بعد کوما میں جانے والی نوبیاہتا لڑکی انتقال کر گئی۔
رپورٹ کے مطابق لیاری شاہ بیگ لین میں شوہر کے تشدد کا شکار نوبیاہتا دلہن شانتی سول اسپتال ٹراما سینٹر میں زیر علاج تھی۔
پولیس نے بتایا کہ 19 سالہ شانتی نے سول اسپتال ٹراما سینٹر میں اب سے کچھ دیر قبل دم توڑا، شوہر کے بہیمانہ تشدد کا شکار 19سالہ شانتی تشویشناک حالت میں مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھی۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی شادی 15 جون کواشوک سے ہوئی تھی جبکہ تشدد کا واقعہ 17 جون کو پیش آیا تھا، ملزم نے لڑکی کے جسم کے مختلف حصوں کو کاٹا تھا جس سے اسکی حالت انتہائی تشویشناک ہوگئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بغدادی پولیس نے ملزم اشوک کو گرفتار کرلیا تھا، ملزم اشوک کیخلاف لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے، ملزم کو عدالت نے جیل بھیج دیا تھا۔