اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین اسلامی نظریہ کونسل علامہ راغب نعیمی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی مصنوعات او رکمپنیوں کا معاشی بائیکاٹ کرنا ضروری ہے لیکن معاشی بائیکاٹ میں عام شہریوں کی جان و مال اور املاک کو نقصان  نہ پہنچایا  جائے۔ ایک بیان میں علامہ راغب نعیمی کا کہنا  تھا کہ اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہیں، ان مجرمانہ اقدامات کو روکنے میں حسب استطاعت اپنا کردار ادا کرنا لازم ہے۔ معاشی بائیکاٹ میں عام شہریوں کی جان و مال اور املاک کو نقصان  نہ پہنچایا جائے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل, پیٹرول اور ڈیزل مہنگا , ایل پی جی کی قیمت میں کمی

حکومتِ پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں بڑھا دی ہیں، جبکہ عوام کو کچھ ریلیف ایل پی جی کی قیمت میں کمی کی صورت میں ملا ہے۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 43 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوکر اب 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔ دوسری جانب اوگرا  نے ایل پی جی  کی قیمت میں کمی کردی ہے۔ اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 89 پیسے کمی کی گئی ہے۔ اب ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 201 روپے 60 پیسے مقرر کی گئی ہے۔  اسی طرح 11.8 کلوگرام کے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بھی 69 روپے 44 پیسے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 378 روپے 89 پیسے ہوگئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہی ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مولانا فضل الرحمان ائمہ کرام کے لیے پنجاب حکومت کے وظیفہ میں رکاوٹ نہ بنیں، علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی
  • نیتن یاہو نے فلسطینی قیدیوں کو پھانسی دینے کے بل کی حمایت کردی
  • حماس جنگ بندی پر قائم رہنے کے لئے پرعزم ہے: ترک صدر
  • غزہ میں عالمی فورس کیلیے اقوام متحدہ کا مینڈیٹ ضروری ہے‘اردن ‘جرمنی
  • مالدیپ میں سگریٹ نوشی پر سخت پابندیوں کا آغاز
  • غزہ میں عالمی فورس کیلئے اقوام متحدہ کا مینڈیٹ ضروری ہے، اردن اور جرمنی کا مقف
  • میرے کیریئر کو سب سے زیادہ نقصان وقار یونس نے پہنچایا: عمر اکمل کا سابق ہیڈ کوچ پر سنگین الزام
  • بھارتی کمپنی کے مورنگا پاؤڈر سے تیار امریکی سپلیمنٹس مارکیٹ سے واپس
  • مضبوط و پائیدار پاک امریکہ تعلقات بہتر معاشی روابط اور موثر سرمایہ کاری سے وابستہ ہیں: رضوان سعید شیخ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل, پیٹرول اور ڈیزل مہنگا , ایل پی جی کی قیمت میں کمی