موسم میں پھر تبدیل، بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی,کسانوں کو مختاط رہنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، پنجاب، مری اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آج سے 20 اپریل تک کوہاٹ، چترال، ایبٹ آباد اور باجوڑ میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں میں ژالہ باری کا امکان بھی ہے۔ پنجاب میں بھی آج سے بارش کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق اپریل کے اختتام تک گرمی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو محتاط رہنے اور موسمی حالات کے مطابق حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع، خاص طور پر پشاور اور آس پاس کے علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ زرعی ماہرین نے کسانوں کو مشورہ دیا ہے کہ فصلوں کی حفاظت کے لیے پیشگی اقدامات کریں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: علاقوں میں ژالہ باری
پڑھیں:
پیر پگارا کا افواج پاکستان سے مکمل اظہارِ یکجہتی، حر جماعت کو دفاع وطن کے لیے تیار رہنے کی ہدایت
کراچی:حر جماعت کے روحانی پیشوا اور ممتاز سیاسی شخصیت پیر صاحب پگارا نے خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پوری حر جماعت کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر لمحہ پاکستان کے دفاع، سلامتی اور استحکام کے لیے افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ تیار رہیں۔
اپنے ایک اہم بیان میں پیر پگارا نے کہا کہ مادر وطن کا دفاع ہمارے لیے ہر چیز پر مقدم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی نازک موقع پر نہ صرف حر جماعت بلکہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں ہمیں سیاسی اختلافات کو پس پشت ڈال کر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
پیر صاحب پگارا نے زور دیا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ پاکستان کے تحفظ اور دفاع کے بارے میں سوچنے کا ہے۔
پیر پگارا نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہر قسم کے داخلی و خارجی خطرات اور چیلنجز سے محفوظ رکھے اور ملک کو امن و استحکام عطا فرمائے۔