کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل 2025)کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایک کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے خطرناک دہشتگرد کو گرفتار کرلیا،ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ،ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے میمن گوٹھ سچل میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سندھودیش ریوولوشنری آرمی (ایس آر اے) سے تعلق رکھنے والے خطرناک دہشت گرد سجاد شرعرف ببلو کو گرفتارکیا۔

ترجمان کے مطابق ملزم سجاد شرماضی میں قتل، اقدامِ قتل اور دھماکہ خیز مواد رکھنے جیسے سنگین مقدمات میں بھی گرفتار ہوچکا ہے۔ ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم حساس مقامات کی ریکی کرتا اور اپنی تنظیم کے دیگر کارندوں کو معلومات فراہم کرتا تھا، جوشہرمیں امن و امان کیلئے خطرات کا باعث تھے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ اس سے قبل سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزکرتے ہوئے راولپنڈی سے دو خطرناک دہشت گردوں بادل سنگھ،سورج سنگھ سمیت 10دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا تھا۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشنز کئے گئے تھے۔سی ٹی ڈی کے مطابق مجموعی طو رپر 189آپریشنز کئے گئے ،راولپنڈی سے دو انتہائی خطرناک دہشت گرد، بادل سنگھ اور سورج سنگھ کو گرفتار کیا گیا تھاجن کا تعلق ننکانہ صاحب سے بتایا گیا تھا۔ گرفتار دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد، 16 ڈیٹونیٹرز، 38 فٹ حفاظتی فیوز تار، پرائمہ کارڈز، پمفلٹس اور نقدی برآمد کی گئی تھی۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کارروائیاں لاہور، بہاولپور، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور جہلم میں کی گئیں تھیں۔ترجمان سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ رواں ہفتے کے دوران 2053 کومبنگ آپریشنز بھی کئے گئے تھے جن کے دوران 82,473 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ 263 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔حکام کے مطابق دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائیاں کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔سی ٹی ڈی کا مزید یہ بھی کہنا تھاکہ دہشت گردوں کیلئے پنجاب کی سرزمین تنگ کر دی جائے گی۔محکمہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم تھے۔محفوظ پنجاب کے ہدف پر عملدرآمد جاری ہے اور دہشتگردوں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کے مطابق سی ٹی ڈی

پڑھیں:

فرانس میں دہشت گردی کے الزام میں افغان شہری گرفتار

فرانس میں سیکیورٹی اداروں نے 20 سالہ افغان شہری کو گرفتار کر لیا جس کا تعلق داعش خراسان سے ہے۔

فرانسیسی انسداد دہشت گردی پراسیکیوشن (PNAT) کے مطابق ملزم پر دہشت گرد تنظیم میں شمولیت اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

اسے گزشتہ ہفتے شہر لیون سے گرفتار کیا گیا اور بعد ازاں ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

تحقیقات کے مطابق ملزم جہادی نظریات کا حامی ہے اور داعش خراسان سے رابطے میں تھا۔

وہ تنظیم کی مالی امداد کے علاوہ اس کی پروپیگنڈا ویڈیوز کا ترجمہ اور سوشل میڈیا پر تشہیر میں بھی ملوث تھا۔

فرانسیسی اخبار لی پاریزین کی رپورٹ کے مطابق ملزم کئی سال قبل افغانستان سے فرانس آیا تھا اور گرفتاری کے وقت لیون کے ایک حراستی مرکز میں موجود تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ وہ ٹک ٹاک اور اسنیپ چیٹ پر شدت پسندانہ مواد پھیلا رہا تھا اور ماضی میں دہشت گردی کی تعریف کرنے کے الزام میں پہلے سے زیرِ تفتیش تھا۔

یاد رہے کہ داعش خراسان افغانستان، پاکستان اور وسطی ایشیا کے کچھ ممالک میں سرگرم ہے اور مارچ 2024 میں ماسکو کے ایک کنسرٹ ہال پر حملے سمیت کئی خونریز کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کر چکی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی: منگھوپیر سے فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 ملزم گرفتار
  • سندھ رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
  • کراچی سے فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار  
  • کیا کالعدم پشتون تحفظ موومنٹ ختم ہو گئی؟
  • پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا، 18 دہشت گرد گرفتار
  • کراچی: 2005 سے 2008 تک لسانی بنیادوں پر وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی: حملے کی منصوبہ بندی ناکام، ایس آر اے کے انتہائی مطلوب 2 دہشتگرد گرفتار
  • فرانس: دہشت گردی کا الزام، افغان شہری گرفتار
  • فرانس میں دہشت گردی کے الزام میں افغان شہری گرفتار
  • پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا، خطرناک دہشتگرد تنظیم کے اہم رکن سمیت 18دہشتگرد گرفتار