نہ شادی پر کسی کو سلامی دیتا ہوں نہ ہی لیتا ہوں، قمر زمان کائرہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
سابق وفاقی وزیر اور رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے اپنے بیٹے کی شادی پر معاشرے کے لیے مثال قائم کر دی، نہ سلامی لی اور نہ ہی مہمانوں کی جانب سے کرنسی نوٹ والا گلدستہ قبول کیا۔
تفصیلات کے مطابق رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے اپنے بیٹے کی شادی کے موقع پر نہ نوٹ پھینکے نہ سلامیاں لیں نہ فائرنگ کی اجازت دی اور نہ مسلح افراد کو شادی ہال میں داخل ہونے کی اجازت دی۔ انہوں نے دعوت ولیمہ پر آنے والی سیاسی اور سماجی شخصیات سے کہا کہ نہ میں سلامی دیتا ہوں نہ ہی لیتا ہوں۔ان کے بیٹے چوہدری حمزہ کائرہ نے پاکستانی کرنسی سے بنا گلدستہ لینے سے انکار کر دیا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ قمر زمان کائرہ نے اعلان کیا تھا کہ سلامی لینے والی روایت کو ختم کردیا ہے۔
وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کی شادی پر قوالی نائٹ یا کوئی بھی فنکشن نہیں کروایا اور اپنے بیٹے کی شادی میں شرکت کرنے والے دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔
شادی سے چند روز قبل قمر زمان کائرہ نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ وہ شادیوں پر نوٹ پھینکنے کو برا عمل سمجھتے ہیں اور ایسا نہیں ہونا چاہیے اور پھر چند دن پہلے اپنے فرزند کی شادی پر اس چیز کو حقیقت میں تبدیل کرمعاشرے کے لیے عملی مثال قائم کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستانی کرنسی حمزہ کائرہ سلامی شادی قمر الزماں کائرہ کرنسی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستانی کرنسی حمزہ کائرہ سلامی قمر الزماں کائرہ قمر زمان کائرہ نے اپنے بیٹے کی شادی نے اپنے
پڑھیں:
پاکستان کا کرپٹو کرنسی میں ابھرتا ہوا عالمی مقام، بھارتی ماہرین بھی معترف
اسلام آباد:کرپٹو کرنسی میں پاکستان کے ابھرتے ہوئے عالمی مقام کے بھارتی ماہرین بھی معترف ہوگئے۔
وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب نے ہانگ کانگ میں حالیہ بٹ کوائن ایشیا کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
اس موقع پر بھارتی کرپٹو انفلوئنسر "بٹ کوائن والا" نے بلال بن ثاقب کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا کہ "ہمیں بھارت میں بھی بلال بن ثاقب جیسے رہنماؤں کی ضرورت ہے"۔
ورچوئل ایسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے بعد پاکستان جنوبی ایشیا کا پہلا آزاد کرپٹو ریگولیٹری ادارہ بن گیا ہے۔
بلال بن ثاقب کا کہنا ہے کہ "پاکستان کرپٹو کرنسی کے ذریعے عالمی سطح پر نئی شناخت بنا رہا ہے"۔
کرپٹو کرنسی اور بلاک چین کے ذریعے پاکستان کو عالمی سطح پر اہمیت حاصل ہورہی ہے۔
https://cdn.jwplayer.com/players/swRc6hwR-jBGrqoj9.html