شوہر کے سامنے بیوی سے زیادتی کرنے والا ڈاکو پولیس مقابلے میں مارا گیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
فیصل آباد:
شوہر کے سامنے اس کی بیوی سے زیادتی کرنے والا ڈاکو پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ ساندل بار کے علاقے میں دوران ڈکیتی خاتون کو شوہر کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنانے والا ایک ڈاکو مقابلے میں ماراگیا ۔
پولیس 62 ج ب چننکے سے اسلحہ برآمدگی کے لیے ڈاکو فیصل کو لے جارہی تھی کہ اس کے مسلح ساتھیوں نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کردی اور چننکے پل کے نزدیک ڈاکو اپنے ساتھی کو پولیس سے چھڑا کر لُنڈا پل کی طرف فرار ہو گئے۔
اس دوران پولیس کی جانب جوابی فائرنگ کی گئی۔ دو طرفہ فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا، جسے الائیڈ اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے ہی میں ہلاک ہوگیا۔
پولیس کی جانب سے فرار ہونے والے نامعلوم مسلح افراد کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پشاور میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایف سی وردیاں پہن کر واردات کرنے والے گینگ کے 4 ڈاکو ہلاک
پشاور میں چمکنی کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
پولیس نے کہا کہ میرہ کچوڑی کے علاقے میں ایف سی وردیوں میں ڈاکو موجود تھے، ایف سی وردیوں میں گینگ نے چند روز قبل ترناب کے علاقے سے ایک کروڑ کی ڈکیتی کی، خطرناک گینگ جھگڑا کے علاقے میں بھی واردات کرچکا تھا۔
پولیس نے کہا کہ آج صبح گینگ علاقے میں واردات کے لئے موجود تھا، گینگ نے راولپنڈی، نوشہرہ، پشاور میں درجنوں وارداتیں کیں۔
ایس ایس پی آپریشنز مسعود بنگش نے کہا کہ ایف سی وردیوں میں گینگ پر کام عرصے سے کام جاری تھا، گینگ میں ایک افغانی ڈکیت بھی شامل ہے۔