الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے ٹیرف میں کمی کی حکومتی درخواست منظور
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء)نیپرا نے الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے ٹیرف میں کمی کی حکومتی درخواست منظور کر لی۔نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست منظور کرنے کا فیصلہ جاری کردیا۔نیپرا نے فیصلے میں کہاہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کا بنیادی ٹیرف23.57 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔بنیادی ٹیرف45.
(جاری ہے)
یوں گاڑیوں کے الیکٹرک چارجنگ اسٹیشنز کے بنیادی ٹیرف میں21.98 روپے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز پر24.44 روپے کیپڈ مارجن ہٹانے کی درخواست بھی منظور کرلی گئی۔فیصلے میں کہاگیاکہ حکومتی درخواست کے مطابق مارجن کا تعین مارکیٹ پر چھوڑ دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے چارجنگ اسٹیشنز کے ٹیرف میں کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی تھی، نیپرا درخواست پر29 اپریل کو سماعت کرے گی۔سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فی یونٹ بجلی 3 پیسے سستی کرنے کی درخواست کردی۔درخواست مارچ کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے،نیپرا درخواست پر 29 اپریل کو سماعت کرے گی۔ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز چارجنگ اسٹیشنز کے کی درخواست ٹیرف میں فی یونٹ کمی کی
پڑھیں:
کے الیکٹرک نے سندھ حکومت کے واجبات کی ادائیگی شروع کر دی
کراچی:کئی سالوں بعد کراچی الیکٹرک (کے الیکٹرک) نے سندھ حکومت کے واجبات کی ادائیگی شروع کر دی اور سوا ارب روپے جمع کرا دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے کئی سال بعد سندھ حکومت کے واجبات کی ادائیگی شروع کر دی ہے اور2 قسطوں میں سوا ارب روپے سے زائد کی رقم جمع کرائی ہے، فریقین کے درمیان 32 ارب روپے سے زائد کے واجبات میں سے کے الیکٹرک نے 9 اعشاریہ 142ارب روپے ادا کرنے اتفاق کیا اور ادائیگیوں کا شیڈول بھی جاری کر دیا۔
شیڈول کے مطابق ستمبر 2025 تک سندھ حکومت کو 4.258 ارب روپے کی ادائیگی کی جائیگی جبکہ کے الیکٹرک ہر ماہ جمع شدہ الیکٹرسٹی ڈیوٹی ادا کرنے کا بھی پابند ہوگا۔
معاہدے کے مطابق بجلی بلوں میں صارفین سے وصول کی گئی الیکٹرسٹی ڈیوٹی اب اقساط میں سندھ حکومت کو ادا کی جائے گی، اس وقت الیکٹرسٹی ڈیوٹی کی مد میں کے الیکٹرک پر 32 ارب روپے سے زائد واجب الادا ہیں، الیکٹرسٹی ڈیوٹی کی عدم ادائیگی کا معاملہ پی اے سی میں زیر غور آیا تھا۔
دریں اثنا کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ کے درمیان 25 ارب روپے کے واجبات کا معاملہ تاحال حل طلب ہے۔