وفاق یا کسی بھی ملک کو خیبرپختونخوا کے وسائل پر قابض ہونے نہیں دیں گے، مولانا فضل الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں مائنز اینڈ منرلز بل کی منظوری کی کوششوں کی ایک بار پھر مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نہ ہی وفاق اور نہ ہی بین الاقوامی قوتوں کو صوبے کے وسائل کا مالک بننے دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کی منظوری: فضل الرحمان نے اراکین بلوچستان اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کردیے
بدھ کو پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ معدنیات نکالے جانے کے حوالے سے قانون سازی ان کی جماعت سمیت دیگر پارٹیوں کے لیے بھی قابل قبول نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے اختیارات پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت سب سے حساس معاملہ ہمارے معدنی وسائل کا ہے لہٰذا جو بھی معاہدہ ہو ہماری شرائط کے مطابق ہونا چاہیے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ صرف وفاق نہیں بلکہ بین الاقوامی قوتیں بھی ہمارے وسائل پر قبضہ چاہتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی ملک میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے تو وہ وفاق کے توسط، صوبائی حکومت کی اجازت اور شرائط کے ساتھ کرے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہمارے وسائل ہمارے قبضے میں ہونے چاہییں۔
ان کا کہنا تھا کہ 18ویں ترمیم پاس ہوچکی ہے اور اس کے منافی کوئی قانون نہیں لانا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی قوتوں کو ہمارے وسائل پر قابض ہونے کا موقع دیا جا رہا ہے اور صوبوں سے معدنی ذخائر سے متعلق قانون پاس کرایا جا رہا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ صوبے میں مائننگ اتھارٹیز بنائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے وفاق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی کاروبار کرنا ہے تو صوبے کے ساتھ کیا جائے۔
افغان شہریوں کی بیدخلیجے یو آئی کے سربراہ نے پاکستان سے افغان شہریوں کو نکالے جانے کے حوالے سے کہا کہ افغانستان سے ناراضی کچھ اور ہے اور اس کا غصہ افغان مہاجرین پر اتارا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہاجرین کا مسئلہ یکطرفہ نہیں ہے یہ پاکستان اور افغانستان کا مشترکہ مسئلہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ان کو خوشی سے قبول کیا تھا۔
مزید پڑھیے: پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا مائنز اینڈ منرلز بل کے جائرے کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی
ان کا کہنا تھا کہ کوئی اصول کوئی ضابطہ کوئی اخلاق کا مظاہرہ نہیں ہو رہا اگر ہم افغانستان سے ناراض ہیں تو اس سے بات کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ ہم بین الاقوامی قوانین روندتے چلے جائیں۔
صوبے میں بد امنی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی تشویشناک ہے اور ہمارے علما کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کی بھی یہی صورتحال ہے۔
مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا مائنز اینڈ منرلز بل عمران خان کی اجازت کے بعد ہی منظور کیا جائے گا، تحریک انصاف
مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا کہ 11 مئی کو پشاور میں فلسطینیوں کے حق اور اسرائیل کے خلاف ملین مین مارچ ہوگا۔ اس میں جے یو آئی کے تمام لیڈران و کارکنان اور عوام غزہ میں ہونے والے مظالم پر ارباب اختیار کو جگائیں گے گو کہ یہ ایک مشکل کام ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان نے انہوں نے مزید کہا کہ مائنز اینڈ منرلز بین الاقوامی کہنا تھا کہ نے کہا کہ جا رہا ہے ہے اور
پڑھیں:
اسرائیل کو کھلی جارحیت اور مجرمانہ اقدامات پر کوئی رعایت نہیں دی جا سکتی: ترک صدر
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ ہیں۔
دوحہ میں منعقدہ عرب و اسلامی ہنگامی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل کے بڑھتے ہوئے حملے پورے خطے کی سلامتی کو متاثر کر رہے ہیں، اگر اس کی ہٹ دھرمی کو نہ روکا گیا تو نہ صرف غزہ بلکہ دنیا بھر کا امن داؤ پر لگ جائے گا۔ مسلمان ممالک کی جانب سے قطر کے ساتھ اظہارِ یکجہتی قابل تحسین ہے۔
صدر اردوان نے کہاکہ اسرائیل یہ سمجھ بیٹھا ہے کہ اسے کوئی جوابدہ نہیں ٹھہرا سکتا، مگر اس کی کھلی جارحیت اور مجرمانہ اقدامات پر کسی قسم کی رعایت نہیں دی جا سکتی۔
انہوں نے کہاکہ اسرائیل کی بربریت اب ان ممالک تک پہنچ چکی ہے جو ثالثی کی کوششوں میں مصروف تھے، جس میں قطر بھی شامل ہے۔
ترک صدر نے مزید کہاکہ امید ہے کہ آج کے اجلاس سے عالمی برادری کو ایک دو ٹوک پیغام جائے گا۔ ان کے مطابق نیتن یاہو فلسطینیوں کی نسل کشی اور خطے کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسرائیل مذمت ترک صدر رجب طیب اردوان عرب اسلامی سربراہی اجلاس قطر یکجہتی وی نیوز