Nawaiwaqt:
2025-04-25@08:48:49 GMT

بی این پی مینگل کا 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT

بی این پی مینگل کا 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان

عوامی نیشنل پارٹی (مینگل) نے مستونگ لکپاس پر 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے مستونگ میں پریس کانفرنس کے دوران دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پرامن جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں. تحریک کو ختم نہیں کیا، آج سے عوامی رابطہ مہم تحریک کا آغاز کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بی این پی جلسے، عوامی احتجاج کا آغاز کرے گی.

پہلے مرحلے میں مستونگ، قلات، خضدار، سوراب میں جلسےکریں گے، جبکہ دوسرے مرحلے میں تربت، گوادر، مکران کے علاقوں میں احتجاجی جلسے ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ تیسرے مرحلے میں نصیر آباد، جعفر آباد، ڈیرہ مراد جمالی و دیگر علاقوں میں جلسے ہوں گے۔اپنے احتجاجی منصوبے کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ پہلی ریلی مستونگ میں منعقد کی جائے گی لیکن انہوں نے تاریخ کی وضاحت نہیں کی۔ اس کے بعد 20 اپریل کو قلات میں ریلی نکالی جائے گی۔بلوچ کارکنوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماہ رنگ کو ’غیر آئینی طور پر‘ گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ’ریاست نے ہمارے پرامن لانگ مارچ میں رکاوٹیں کھڑی کیں۔‘سربراہ بی این پی مینگل نے دعویٰ کیا کہ ’لکپاس میں ایک لمحہ بھی خطرے کے بغیر نہیں تھا۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’باقی سب کو احتجاج کا حق ہے .لیکن ہمیں نہیں؟‘ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر احتجاج کی اجازت ہے لیکن بلوچستان پر نہیں۔اختر مینگل نے مزید دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی کے ساتھ مذاکرات کرنے والے صوبائی حکومت کے وفد نے ’اپنی بے بسی کا اظہار کیا‘۔

خیال رہے کہ بی این پی نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی دیگر خواتین کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف گزشتہ کئی روز سے لکپاس پر احتجاجی دھرنا دے رکھا تھا اور دھرنے کو ختم کرنے کے لیے بلوچستان حکومت نے کئی بار مذاکرات بھی کیے تھے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بی این پی انہوں نے مینگل نے کہا کہ

پڑھیں:

متنازع کینالز کے معاملہ پر دھرنا، رانا ثنا اللہ اور شرجیل میمن نے وکلا کو ملاقات کیلئے بلا لیا

صدر سندھ ہائیکورٹ بار نے واضح کیا ہے کہ جب تک نہروں کی جاری تعمیرات منسوخ نہیں کی جاتیں، دھرنا جاری رہے گا تاہم انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دھرنا ختم کرنے کے حوالے سے بات چیت ہو سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ اور سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے صدر سندھ ہائیکورٹ بار سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے دھرنے میں موجود وکلا کو ملاقات کے لیے بلا لیا۔وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے صدر سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سرفراز میتلو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں دھرنے میں شریک وکلا سے مذاکرات کی پیشکش کی گئی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے دھرنے میں موجود وکلا کو ملاقات کے لیے مدعو کیا ہے، اس پیشرفت پر وکلا نے وفاق سے مذاکرات کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

دوسری جانب صدر سندھ ہائیکورٹ بار سرفراز میتلو نے واضح کیا ہے کہ جب تک نہروں کی جاری تعمیرات منسوخ نہیں کی جاتیں، دھرنا جاری رہے گا تاہم انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دھرنا ختم کرنے کے حوالے سے بات چیت ہو سکتی ہے۔ سرفراز میتلو کا کہنا ہے کہ ہم صوبائی اور وفاقی حکومت سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں اور معاملے کے پرامن حل کی امید ظاہر کی۔واضح رہے کہ 5 روز سے وکلا نے ببر لو بائی پاس قومی شاہراہ پر دھرنا دے رکھا ہے، جس کے باعث ملک بھر سے آنے اور جانے والے ہزاروں مسافر شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • گھوٹکی: کینال منصوبے کیخلاف قومی شاہراہ پر 2 دھرنے جاری
  • پاکستان کی زمین سے زمین پر مار کرنیوالے میزائل کے تجربے کی تیاریاں مکمل
  • خیبر پختونخوا مری کو 129 سال سے جاری مفت پانی کی فراہمی کیوں بند کرنے جا رہا ہے؟
  • ٹیسلا کی فروخت، منافع میں کمی، ایلون مسک کا حکومت میں اپنا کردار کم کرنے کا اعلان
  • متنازع کینالز کے معاملہ پر دھرنا، رانا ثنا اللہ اور شرجیل میمن نے وکلا کو ملاقات کیلئے بلا لیا
  • کرم کے علاقے سمیر چنار آباد میں تین روز سے جاری مذاکرات کے بعد ختم
  • پاراچنار کی طویل مشکلات کے ردعمل میں سابق سینیٹر علامہ سید عابد الحسینی کا اہم اعلان
  • سکھر دھرنا: کراچی چیمبر آف کامرس کا حکومت سے مذاکرات کے ذریعے قومی شاہراہ بحال کرنے کا مطالبہ
  • سکھر دھرنا، کراچی چیمبر کا حکومت سے قومی شاہراہ بحال کرنے کا مطالبہ
  • جے یو آئی، جماعت اسلامی کا فلسطین پر ملک گیر مہم چلانے کا اعلان