حکومت کا رئیل اسٹیٹ پر عائد 3 فیصد ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
پراپرٹی کی خریداری کرنے والوں کیلئے خوشخبری، حکومت نے رئیل اسٹیٹ پر عائد 3 فیصد ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ ڈیوٹی جولائی میں عائد کی گئی تھی جو اب 10 ماہ بعد واپس لی جا رہی ہے، جبکہ فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہونے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ فائلرز پر 3 فیصد اور نان فائلرز پر 5 فیصد ایکسائز ڈیوٹی عائد تھی.
واضح رہے کہ ہاؤسنگ کے شعبے پر وزیر اعظم ٹاسک فورس نے ایف ای ڈی ختم کرنے کی سفارش کی تھی۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے
پڑھیں:
26 نومبر احتجاج: حکومت پنجاب کا ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ
26 نومبر احتجاج کے اٹک اور راولپنڈی کے 8 مقدمات میں ملزمان کی ضمانتوں کا معاملے پر حکومت پنجاب نے 20 ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق 26 نومبر کو پی ٹی آئی کے احتجاج کے اٹک اور راولپنڈی کے 8 مقدمات میں ملزمان کی ضمانتوں کے معاملے پر حکومت پنجاب نے 20 ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرانے کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ملزمان کی ضمانتیں انسداد دہشت گری عدالت راولپنڈی سے منسوخ ہوئی تھیں، ملزمان کی جانب سے رجوع کرنے پر عدالت عالیہ سے ضمانت بعد از گرفتاری منظور ہوئی۔
پراسکیوشن ذرائع کے مطابق دہشتگردی کے سنگین الزامات کے تناظر میں ملزمان کو تحویل میں لیا جانا ضروری ہے۔
دوسری جانب حکومت پنجاب نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی منظوری دیدی، پراسیکوٹر جنرل سپریم کورٹ میں ضمانت منسوخی کے لیے درخواست دائر کریں گے۔
7 مقدمات اٹک اور ایک راولپنڈی کا ہے، ملزمان پر ریاست پولیس سے مزاحمت اور سرکاری املاک کو تباہ کرنے سمیت سنگین الزامات ہیں۔