ایتھوپین سفارتخانے، وزارت تجارت،ٹڈاپ اور راولپنڈی چیمبر کے اشتراک سے گرینڈ بزنس فورم کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز) ایتھوپیا کے سفارت خانے نے وزارت تجارت پاکستان، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اشتراک سے راولپنڈی چیمبر میں ایک گرینڈ بزنس فورم کا انعقاد کیا۔ فورم میں افریقہ، بالخصوص ایتھوپیا میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے میں دلچسپی رکھنے والی کاروباری برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس بزنس فورم کا مقصد تاجروں اور سرمایہ کاروں کو 15 سے 17 مئی 2025 کو ادیس ابابا، ایتھوپیا میں منعقد ہونے والی پاکستان کی سنگل کنٹری نمائش میں شرکت کے لیے متحرک کرنا تھا۔

فورم کی مشترکہ صدارت ایتھوپیا کے پاکستان میں سفیر ڈاکٹر جمال بکرعبداللہ اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عثمان شوکت نے کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری (افریقہ)سفیر حامد اصغر خان تھے، جبکہ وزارت تجارت کی جوائنٹ سیکرٹری ندرت حسین نے بھی اس فورم میں شرکت کی۔اس موقع پر سفیر ڈاکٹر جمال بکر نے کاروباری برادری پر زور دیا کہ وہ ایتھوپیا اور پورے افریقہ میں موجود کاروبار، تجارت اور سرمایہ کاری کے اہم مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے ادیس ابابا میں ہونے والی سنگل کنٹری نمائش میں شرکت کے ممکنہ فوائد پر روشنی ڈالی۔سفیر نے کہا، یہ نمائش پاکستانی کاروباری برادری کے لیے ایسے اہم اجتماعات میں شرکت کا موقع فراہم کرتی ہیں جن میں نہ صرف ایتھوپیاسے کاروباری حضرات کی شمولیت ہوگی بلکہ پورے براعظم افریقہ سے نمائندگی ہوگی۔

انہوں نے ایتھوپیا کی حکومت کی جانب سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے مراعات، کاروبار کرنے میں آسانی، اور فارماسیوٹیکل، ٹیکسٹائل، اور آئی ٹی جیسے شعبوں کے لیے مخصوص صنعتی پارکس کا بھی ذکر کیا۔دوسری جانب، آر سی سی آئی کے صدر نے کاروباری برادری کے اراکین کو سنگل کنٹری نمائش میں شرکت کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ایتھوپیا کو مواقع سے بھری ایک بڑی مارکیٹ قرار دیا۔ سفیر حامد اصغر خان نے پاکستانی کاروباری برادری کو نئی کاروباری منڈیوں، خاص طور پر افریقہ میں، تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے براعظم افریقہ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے ایتھوپیا سمیت افریقی ممالک کے اپنے حالیہ دوروں کا بھی حوالہ دیا اور ایتھوپیا میں آنے والی مثبت تبدیلی کا ذکر کیا۔وزارت تجارت کی جوائنٹ سیکرٹری نے کہا کہ ادیس ابابا میں سنگل کنٹری نمائش پاکستان کی ‘لک افریقہ’ اور ‘انگیج افریقہ’ پالیسی کے تحت منعقد کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان ایتھوپیا سمیت افریقی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اور راولپنڈی چیمبر سنگل کنٹری نمائش کاروباری برادری بزنس فورم کا میں شرکت انہوں نے کے لیے

پڑھیں:

پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں،جرمن سفارتخانے کا متاثرین کیلئے امداد کا اعلان

سٹی 42 : پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر جرمن سفارتخانے کی جانب سے متاثرین کیلئے امداد کا اعلان کردیا گیا ہے،جرمن سفارت خانے کی طرف سے خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں امدادی سامان کی تقسیم کردی گئی۔ 

 جرمن سفیراعلانا لیپل نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تباہ کن سیلاب نے پاکستان میں لاکھوں افراد کو فوری ضرورت کی حالت میں چھوڑ دیا،مشکل گھڑی میں جرمنی پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، بونیر میں جرمن سفارتخانہ اور ہیومن فرینڈز آرگنائزیشن کی جانب سے امدادی سامان تقسیم کرتے ہوئے 300 متاثرہ خاندانوں میں ایک ماہ کا خوراک اور حفظان صحت کے پیکج بھی فراہم کیا۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل، ایتھوپیا اور سوئز کینال کا نیا کھیل
  • پاکستان بزنس فورم کا حکومت سے زرعی ریلیف پیکیج کی منظوری کا مطالبہ
  • دبئی:پاکستانیوں کیلئے ترسیلات زرآسان،بوٹم اورجنگل بے میں اشتراک
  • راولپنڈی:وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محمد رضا حیات سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ملاقات کررہے ہیں
  • چین سے 3 معاہدے، صدر کی شرکت، بلاول سے کاروباری شخصیات کی ملاقاتیں
  • پاکستان کا صنعتی شعبہ بہتر ہو رہا ہے، آئی ٹی اور سروسز میں ترقی ہو رہی ہے اور غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں ، جام کمال خان
  •  وزیر خزانہ سے پولینڈ کے سفیر کی ملاقات‘ تجارت بڑھانے پر  تبادلہ خیال
  • شنگھائی: صدر مملکت آصف زرداری سے چائنا افریقہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نائب صدر ملاقات کررہی ہیں
  • کراچی چیمبر کے غیر معمولی اجلاس عام کا انعقاد
  • پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں،جرمن سفارتخانے کا متاثرین کیلئے امداد کا اعلان