جنرل ساحر شمشاد مرزا کا یو اے ای کا دورہ، سول اور فوجی قیادت سے ملاقاتیں
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق یو اے ای کی سول اور عسکری قیادت نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کی تعریف کی۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کیا، انہوں نے سول اور اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دورے کے دوران ’’توازن‘‘ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر نصر حمید النوعیمی سے بھی ملاقات کی جبکہ ’’توازن‘‘ انڈسٹریل پارک کا دورہ کیا اور مختلف پیداواری تنصیبات کا مشاہدہ کیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ملاقاتوں کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے علاقائی سکیورٹی کی صورتحال، دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی۔ دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق یو اے ای کی سول اور عسکری قیادت نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کی تعریف کی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاک فوج کی سول اور
پڑھیں:
زمبابوے کی فضائیہ کے کمانڈر کی زیر قیادت وفد کا ایئر ہیڈکوارٹر کا دورہ
زمبابوے کی فضائیہ کے کمانڈر کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے ایئر ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا۔ سربراہ زمبابوے ایئرفورس کو پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق زمبابوے فضائیہ کے کمانڈر ایئرمارشل جان جیکب نزویدے نے سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں تربیتی پروگرامز اور تکنیکی مہارت سمیت دفاعی تعاون کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں ایئرچیف نے پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں پر روشنی ڈالی، ایئرچیف نے زمبابوے ایئرفورس کےلیے آپریشنل تربیت میں بہتری کےلیے ہرممکن مدد کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ پاک فضائیہ نے زمبابوے کی فضائیہ کی ابتدائی تربیت اور اسٹرکچرنگ میں بھی بھرپور کردار ادا کیا تھا، دونوں ممالک کے دیرینہ عسکری تعلقات قائم ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ یہ تعلقات علاقائی امن اور سلامتی سے متعلق تمام اہم امور میں مکمل ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔