منشیات جیسے عالمی خطرے سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی روابط کو فروغ دیا جائے: محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تاریخ میں پہلی بار پاکستان میں پاک گلف تعاون کونسل انسداد منشیات انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اسلام آباد میں منعقدہ کانفرنس میں گلف تعاون کونسل کے ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر بحرین، عمان اور کویت کے انسداد منشیات ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان نے خصوصی شرکت کی۔ گلف تعاون کونسل کے ممالک کے انسداد منشیات فورس کے ڈی جیز بھی کانفرنس میں شریک ہوئے۔ کانفرنس کے شرکاء نے انسداد منشیات کیلئے مشترکہ حکمت عملی اور اجتماعی اقدامات پر اتفاق کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے گلف تعاون کونسل کے ممالک کے اعلیٰ سطح کے وفود کو خوش آمدید کہا۔ اے این ایف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عبدالمعید نے گلف تعاون کونسل کے ممالک کے ڈی جیز نارکوٹکس کنٹرول کا خیر مقدم کیا۔ محسن نقوی نے پاک- گلف تعاون کونسل انسداد منشیات کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاریخی کانفرنس منشیات کی سمگلنگ کے خلاف عالمی تعاون کو مضبوط بنانے، دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور سرحد پار مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینے کی جانب ایک اہم کاوش ہے۔ متحدہ عرب امارات، بحرین، سعودی عرب، عمان، قطر، کویت اور جی سی سی-سی آئی سی سی ڈی کے سربراہان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ کانفرنس کا مقصد منشیات جیسے عالمی خطرے سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی روابط کو فروغ دینا ہے۔ واضح کیا کہ پاکستان کی حکومت خلیجی ریاستوں کے ساتھ انسداد منشیات کے ہر شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے تیار ہے، ہم انٹیلی جنس شیئرنگ، مشترکہ تربیت، حقیقی وقت میں رابطہ، اور فرانزک و تکنیکی اشتراک جیسے میدانوں میں اشتراک کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: انسداد منشیات محسن نقوی کو فروغ
پڑھیں:
وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
سٹی 42:وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع کچی کے علاقے کولپور میں سیکیورٹی آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت ہم ملک سے دہشتگردی کی عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے،دہشتگردوں کو نہتے اور معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے کی انتہائی سخت قیمت ادا کرنی پڑے گی، ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز اور حکومت پاکستان پر عزم ہیں
کل کی سرکاری چھٹی منسوخ
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے ضلع کچھی میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتےہیں۔ بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں اور آلہ کاروں کے خلاف آپریشنز کامیابی سے جاری ہیں۔سکیورٹی فورسز بہادری سے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا صفایا کر رہی ہیں۔فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔ بہادر سیکیورٹی فورسز پر قوم کو فخر ہے۔
ایک بار پھر زلزلہ
۔