وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا گندم کے کاشتکاروں کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب میں گندم کے کاشت کاروں کے لیے بڑی خبر آ گئی، وزیراعلیٰ مریم نواز نےگندم کے کاشتکا روں کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کر دیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ساڑھے 5 لاکھ کاشت کاروں کو براہ راست گندم سپورٹ فنڈ کے تحت 15 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی۔
ترجمان نے بتایا کہ گندم کے کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے براہ راست پیسے ملیں گے۔
اس کے علاوہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس سال گندم کے کاشتکاروں کے لیے آبیانہ اور فکس ٹیکس میں بھی چھوٹ کا اعلان کر دیا۔
گندم کو موسمی اثرات اور کسانوں کو مارکیٹ کے دباؤ سے محفوظ رکھنے کے لیے 4 ماہ تک مفت اسٹوریج کی سہولت مہیا کی جائے گی جبکہ صوبائی اور ضلعی سرحدوں پر گندم اور آٹا کی نقل وحمل پر عائد پابندی بھی ختم کر دی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ وہ کسان کا نقصان نہیں ہونے دیں گی، اگر کاشتکاروں نے گندم لگائی ہے تو انہیں بھر پور معاوضہ ملے گا۔
کانگو ، آگ لگنے کے بعد کشتی ڈوب گئی ، 50 افراد ہلاک ، 200 لاپتہ
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
زمین کو بچوں کیلئے محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے : مریم نواز شریف
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اوزون کے تحفظ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ زمین کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ان کا کہنا تھا کہ اوزون ہماری فضا اور ماحولیات کی محافظ ہے اور اسے بچانا پوری انسانیت کا سب سے اہم فریضہ ہے انہوں نے کہا کہ اوزون کی تباہی کے نتیجے میں امراض میں اضافہ ہوگا زرعی فصلیں متاثر ہوں گی اور نئی نسل کے مستقبل کو سنگین خطرات لاحق ہوں گے مریم نواز شریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں نے بارشوں کے انداز کو بدل دیا ہے جس کا خمیازہ پنجاب حالیہ تباہ کن سیلابوں کی صورت میں بھگت رہا ہے پہلی بار پنجاب کے لیے ایک جامع ماحولیاتی پالیسی تشکیل دی گئی ہے تاکہ زمین کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ماحول دوست الیکٹرو بسیں متعارف کروائی گئی ہیں جو کلین انرجی پر چلتی ہیں اور آلودگی کو کم کرتی ہیں وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ پلانٹ فار پاکستان مہم کے ذریعے بڑے پیمانے پر شجرکاری کی جا رہی ہے تاکہ فضا کو دوبارہ سانس لینے کے قابل بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ پنجاب تیزی سے گرین انرجی سولرائزیشن اور ماحول دوست منصوبوں کی طرف بڑھ رہا ہے اور یہ بات یاد رکھنے کی ہے کہ اوزون پروٹیکشن صرف حکومت کی نہیں بلکہ ہر شہری کی ذمہ داری ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ فضا پانی اور زمین کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں مریم نواز نے کہا کہ پنجاب سرسبز صاف اور محفوظ مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے اور یہ سفر اب کسی صورت رکنے والا نہیں