5 سالہ بچی کی ندی سے لاش برآمد، بدترین جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، پوسٹ مارٹم
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں 5 سالہ بچی کی ندی سے لاش برآمد ہوئی۔ رپورت کے مطابق بچی کو بدترین جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لیاقت آباد ندی سے 5 سالہ سویرا کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ طارق کے مطابق 5 سالہ سویرا کی شناخت اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد کی گئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے دوران بچی کے ساتھ زیادتی کے شواہد ملے ہیں۔ مبینہ طور پر بچی کو بدترین جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش سے مختلف نمونے حاصل کرکے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں، میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا۔
دوسری جانب لیاقت آباد بی ایریا سے ملنے والی کمسن بچی کی لاش کے ہمراہ ورثا نے ابوالحسن اصفہانی روڈ گلزار ہجری کے قریب احتجاجی مظاہرہ کیا۔
سچل سکندر گوٹھ کی رہائشی متوفیہ سویرا کے اہلخانہ کی جانب سے یہ بھی دعویٰ سامنے آیا ہے کہ بچی کے جسمانی اعضا غائب پائے گئے جب کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچی کو ایک عورت کو لے جاتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔ اس حوالے سے پولیس کی جانب سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پوسٹ مارٹم
پڑھیں:
بنوں میں چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام بنا دیا گیا
ڈی پی او کے مطابق فتنۃ الخوارج کے حملہ آوروں کی تعداد 18-19 تھی جو مسلح اور 8 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ دہشت گردوں کا ایک گروپ رینگتے ہوئے پولیس پوسٹ کی طرف بڑھ رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں میں پولیس چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، جوابی کارروائی پر دہشت گرد فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔ ڈی پی او بنوں کے مطابق نصف شب کو پولیس پوسٹ دھرئے پل پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جسے بہادر پولیس اہل کاروں کی بروقت اور فوری جوابی کارروائی سے ناکام بنا دیا گیا۔ فتنۃ الخوارج کے حملہ آوروں کی تعداد 18-19 تھی جو مسلح اور 8 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ دہشت گردوں کا ایک گروپ رینگتے ہوئے پولیس پوسٹ کی طرف بڑھ رہا تھا۔ دہشت گرد آئی ٹی کیمرے کو نشانہ بنا کر ایک مربوط حملہ کرنا چاہ رہے تھے۔
حکام کے مطابق پولیس جوانوں نے مشکوک حرکات کے سدباب میں کارروائی شروع کی اور اسی دوران دہشت گردوں کے دیگر ساتھیوں نے مختلف اطراف سے چوکی پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کے بعد دہشت گردبھاگنے پر مجبور ہوگئے۔ آئی جی پولیس نے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر پولیس کے جوانوں کے حوصلے کی تعریف کی ہے۔