سفارتی تعلقات ڈیڑھ دہائی بعد بحال، پاکستان اور بنگلہ دیش کے دفتر خارجہ کا ڈھاکا میں آج اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 2 طرفہ سفارتی تعلقات 15 سال بعد بحال ہوگئے، پاکستان اور بنگلا دیش کی دفترخارجہ کا مشاورتی اجلاس آج ڈھاکا میں ہو گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق بنگلا دیشی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے دفتر خارجہ کا مشاورتی اجلاس آج ڈھاکا میں ہو گا، جس میں دونوں ممالک کے خارجہ سیکریٹری وفود کی قیادت کریں گے۔
پاکستان کی خارجہ سیکریٹری آمنہ بلوچ دفتر خارجہ کی مشاورت (ایف او سی) میں شرکت کے لیے گزشتہ روز ڈھاکا پہنچی ہیں۔
بنگلہ دیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ مشاورتی اجلاس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورت حال اور دو طرفہ تعاون کے فروغ پر گفتگو متوقع ہے۔
دوسری جانب وزیرخارجہ اسحٰق ڈار کا اپریل کے آخری ہفتے میں دورہ بنگلا دیش متوقع ہے۔
بنگلہ دیشی اخبار دی ڈیلی اسٹار کے مطابق گزشتہ سال 5 اگست کو عوامی لیگ کی زیر قیادت حکومت کے خاتمے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر ہو رہے ہیں۔
حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور یونس کی 2 ملاقاتیں ہوئی ہیں، پہلی ملاقات گزشتہ سال ستمبر میں نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر اور بعد میں دسمبر میں قاہرہ میں ڈی ایٹ سربراہ اجلاس کے موقع پر ہوئی تھی۔
اس کے بعد سے بنگلہ دیش نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا قوانین میں نرمی کی ہے، اور براہ راست شپنگ کا آغاز کیا ہے۔
پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ ثقافتی تبادلے، تجارت، سیاحت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
پاکستان بنگلہ دیش جوائنٹ بزنس کونسل کا قیام
پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے کہا ہے کہ پاکستان بنگلہ دیش کو برآمدات میں اضافے کے امکانات دیکھتا ہے، خاص طور پر اگر ان کی مصنوعات قیمتیں مسابقتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کپاس، چینی، چاول اور گندم جیسی مصنوعات برآمد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، مالی سال 24-2023 میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 6 کروڑ 10 لاکھ ڈالر سے زائد کی برآمدات کیں اور 6 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کی اشیا درآمد کیں۔
اقبال حسین خان نے کہا کہ چونکہ پاکستان، افغانستان اور ایران کی مصنوعات کے لیے گیٹ وے کے طور پر کام کرتا ہے، لہذا ڈھاکا ان ممالک سے پاکستان کے راستے بہت ساری اشیا برآمد کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کرنے پر بھی بات چیت جاری ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش کے پاکستان اور کہ پاکستان نے کہا
پڑھیں:
پاکستان نے امریکہ اور بھارت کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کا نوٹس لیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے امریکہ اور بھارت کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کا نوٹس لیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا کہ خطے پر امریکہ بھارت دفاعی معاہدے کے اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج بھارتی فوجی مشقوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں، بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
طاہر اندرابی نے مزید کہا کہ یہ سوال کہ پاکستان نے کتنے بھارتی جنگی جہاز گرائے؟ بھارت سے پوچھنا چاہیے، حقیقت بھارت کے لیے شاید بہت تلخ ہو ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک افغان تعلقات میں پیشرفت بھارت کو خوش نہیں کرسکتی لیکن بھارت کی خوشنودی یا ناراضی پاکستان کے لیے معنی نہیں رکھتی۔
شہر قائد میں سڑکوں پر کرسیاں اور ٹیبل لگانے والے 103 ہوٹل سیل
مزید :