جنرل ساحر شمشاد مرزاکا متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ، وزیر مملکت برائے دفاع لیفٹیننٹ جنرل محمد الفضل المزروعی سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی (CJCSC) جنرل ساحر شمشاد مرزا، جو متحدہ عرب امارات (UAE) کے سرکاری دورے پر ہیں، نے وزیر مملکت برائے دفاع متحدہ عرب امارات لیفٹیننٹ جنرل محمد الفضل المزروعی سے ملاقات کی۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی بننے کے بعد تبادلوں اور تعیناتیوں کا پہلا نوٹیفکیشن جاری
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نےمتحدہ عرب امارات کی مسلح افواج اور توازون کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر ناصر حمید النعیمی سے بھی ملاقات کی ،توازون انڈسٹریل پارک کا دورہ کیا اور مختلف مینوفیکچرنگ سہولیات کا مشاہدہ کیا۔ الگ الگ ملاقاتوں کے دوران علاقائی سلامتی کے ماحول اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے پر بات چیت ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سول اور عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کو سراہا۔
ہیونڈائی نشاط موٹرز پر دھوکہ دہی پر مبنی اشتہار جاری پر 2.
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: متحدہ عرب امارات
پڑھیں:
افواج پاکستان کے 4 ریٹائرڈ سینئر افسران کی بانی سے ملاقات کیلئے درخواست دائر
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں افواج پاکستان کے 4 ریٹائرڈ سینئر افسران نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے درخواست دائر کردی۔
درخواست ایڈووکیٹ احسن ایاز خان کی جانب سے دائر کی گئی، ملاقات کی درخواست کرنے والوں میں میجر جنرل ریٹائرڈ مسعود برقی، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ زاہد اکبر، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سکندر افضل اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فاروق خان شامل ہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ہماری طویل ایسوسی ایشن رہی ہے، بانی پی ٹی آئی سے چند اہم امور پر ملاقات کرنی ضروری ہے، اہم ملاقات کی اجازت دے دی جائے، اہم اور قومی ایشوز پر جلد از جلد ملاقات کا انتظام کروایا جائے، بانی پی ٹی آئی سے اہم امور پر مشاورت کرنی ہے۔
عدالتی عملے نے ملاقات سے متعلق درخواست وصول کرلی، درخواست اے ٹی سی جج امجد علی شاہ کی عدالت میں دائر کی گئی ہے۔