گزشتہ روز اسلام اباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی جس سے اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں گاڑیوں کو نقصان پہنچا، متعدد گاڑیوں کی ونڈز گرین، لائٹس،  سائیڈ کے شیشے اور بیک سکرین مکمل طور پر تباہ ہو گئی جس کے بعد ونڈ اسکرین اور لائٹس والی دکانوں کے باہر گاڑیاں ٹھیک کرانے والوں کی لمبی قطاریں لگ گئی، جس سے مارکیٹ میں ونڈ سکرین نایاب ہو گئی اور جو دستیاب ہیں ان کے ریٹس کئی گنا بڑھ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں شدید ژالہ باری سے نقصان: ’ ایسا لگ رہا تھا جیسے کوئی نشانے لے کر مار رہا ہو‘

ونڈ اسکرین اور شیشوں کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا

وی نیوز نے ونڈ سکرین کے کاروبار سے منسلک افراد سے رابطہ کیا اور ان سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ گزشتہ روز ہونے والی ژالہ باری کے بعد ونڈ اسکرین اور شیشوں کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا ہے اور اس وقت مارکیٹ میں کس تعداد میں اسٹاک موجود ہیں۔

راولپنڈی میں گاڑیوں کے سپیئر پارٹس کی بڑی مارکیٹ سلطان کھو میں اعظم آٹوز سے وی نیوز نے رابطہ کیا اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ اس وقت ان کے پاس ونڈ اسکرین کا کتنا اسٹاک موجود ہے اور ریٹس میں کتنا اضافہ ہوا ہے، اعظم آٹوز کے مالک محمد اشرف نے بتایا کہ اس وقت راولپنڈی میں تمام دکانوں کے پاس ونڈ اسکرین اور دیگر شیشوں کا اسٹاک تقریبا ختم ہو چکا ہے اور جن کے پاس کوئی رہ بھی گئی ہے قیمت میں تقریباً 2 سے 3 گنا اضافہ کر دیا ہے یعنی جو اسکرین 15  ہزار روپے کی ملتی تھی وہ اب 35 ہزار روپے تک میں دستیاب ہے لیکن وہ بھی ایک یا 2 دکانوں پر دستیاب ہے،  اس کے علاوہ جو شیشے اور عام سستی چیزیں تھی جن کی قیمت 100 روپے یا 200 روپے ہوتی تھی ان کی قیمتیں بھی ایک ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد: ژالہ باری سے متاثر ہونے والی ہیول گاڑیوں کے مالکان کے لیے خوشخبری

محمد اشرف نے بتایا کہ گاڑیاں صحیح کرانے کے لیے آنے والوں کی تعداد کئی گنا زیادہ ہے، پہلے ایک ماہ میں 10 سے 15 گاہک ونڈ سکرین کے لیے آتے تھے، کل سے سینکڑوں گاہک اس کام کے لیے آ چکے ہیں، جو کمپنیاں ہماری دکانوں کو اسٹاک فراہم کرتی تھی انہوں نے بھی آرڈر لینا بند کر دیے ہیں اور اس وقت مارکیٹ میں ونڈ اسکرین اور دیگر شیشوں کی مکمل شارٹیج ہے، البتہ امید کی جا رہی ہے کہ تین سے چار دنوں میں یہ معاملات صحیح ہو جائیں گے چیزیں دستیاب ہوں گی اور ریٹس میں بھی کچھ کمی ہوگی۔

مارکیٹ میں موجود مختلف ونڈ اسکرین کی ورائٹیاں ختم ہو چکی ہیں

راولپنڈی صدر میں کی آٹو مارکیٹ میں ونڈ اسکرین کا کاروبار کرنے والے شاہد ونڈ اسکرین کے مالک شاہد راجہ نے بتایا گزشتہ روز ہونے والی ژالہ باری کے بعد سے کل شام سے ہی گاڑیوں کی بڑی تعداد نے ونڈ سکرین لگانے کے لیے ہماری مارکیٹ کا رخ کیا جس سے ہماری مارکیٹ میں موجود مختلف ونڈ اسکرین کی ورائٹیاں ختم ہو چکی ہیں، البتہ جو مہنگی ونڈ اسکرینز تھے جن کا استعمال کم تھا ان کی کچھ تعداد موجود ہے لیکن ان کے ریٹ میں بھی 10 سے 15 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے،  جس حساب سے گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں اور جو گاڑیوں کو ٹھیک کرانے والے انے والوں کی تعداد ہے مجھے یہ لگتا ہے کہ آج دوپہر میں تمام سٹاک ختم ہو جائے گا۔

ونڈ اسکرین کا کاروبار بہت زیادہ نہیں ہوتا

شاہد راجہ نے بتایا کہ اس وقت دوسرا بڑا مسئلہ یہ ہے کہ بعض لوگوں نے اسکرین تو لے لی ہے لیکن ونڈ اسکرین ریپیئر کرنے والے یا تبدیل کرنے والوں کی بھی مارکیٹ میں شارٹیج ہے، بعض لوگوں نے ونڈ اسکرین خریدی ہوئی ہے لیکن کوئی بندہ ان کو تبدیل کرنے والا نہیں ہے، چونکہ ونڈ اسکرین کا کاروبار بہت زیادہ نہیں ہوتا اس لیے ان کو تبدیل کرنے والے مکینک بھی کم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام اباد ژالہ باری ونڈ اسکرین.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام اباد ژالہ باری میں کتنا اضافہ ہوا ونڈ اسکرین اور ونڈ اسکرین کا مارکیٹ میں ژالہ باری ہزار روپے والوں کی نے بتایا ہے لیکن اسلام ا کے لیے ختم ہو

پڑھیں:

پاکستانی کمپنی کو عالمی مارکیٹ سے بیف کے کروڑوں روپے کے آرڈرز مل گئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستانی معیشت کے لیے خوش آئند خبر یہ ہے کہ چین میں بیف کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث پاکستان کو اربوں روپے کے برآمدی آرڈرز مل گئے ہیں۔

دی اورگینک میٹ کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کیا ہے کہ اسے چین سے 7.5 ملین امریکی ڈالر مالیت کے نئے آرڈرز موصول ہوئے ہیں۔ یہ معاہدہ سی پیک فریم ورک کے تحت طے پایا ہے اور اس کے ذریعے پاکستان سے ایک سال کے دوران فروزن بون لیس بیف چین کو برآمد کیا جائے گا۔

کمپنی کے مطابق چین میں حلال پروٹین مصنوعات کی مانگ میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس سے پاکستانی بیف ایکسپورٹ کے مواقع وسیع ہورہے ہیں۔ برآمد کیا جانے والا بیف عالمی معیار کے مطابق ہوگا تاکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کا اعتماد اور مقام مزید مضبوط ہوسکے۔

یہ پیش رفت نہ صرف پاکستان کے زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کا باعث بنے گی بلکہ لائیو اسٹاک سیکٹر کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔ ماہرین کے مطابق اگر پاکستان اپنی پروسیسنگ اور ایکسپورٹ کے معیار کو مزید بہتر کرے تو مستقبل میں برآمدات کئی گنا بڑھ سکتی ہیں۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ یہ شراکت داری پاکستان کے زرعی اور گوشت کے شعبے کے لیے ایک بڑا موقع ہے، جس سے کسانوں اور کاشتکاروں کو بھی فائدہ پہنچے گا اور دیہی معیشت کو سہارا ملے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی کمپنی کو عالمی مارکیٹ سے بیف کے کروڑوں روپے کے آرڈرز مل گئے
  • سونے کی قیمت میں بڑی کمی، تاریخی اضافہ برقرار نہ رہ سکا
  • پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
  • اگست میں سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 3 فیصداضافہ
  • اگر پاکستان ایشیا کپ سے باہر نکلتا ہے تو ایونٹ کو مالی طور پر کتنا نقصان ہوسکتا ہے؟
  • 1965 جنگ کے 16ویں روز بھارتی فوج کو کتنا نقصان پہنچا؟
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عوام کا ملا جلا ردعمل
  • حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا
  • پاکستان کے قرضوں میں نمایاں اضافہ، ہر پاکستانی کتنا مقروض؟
  • منافع سمیٹنے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں بہتری، انڈیکس میں 950 پوائنٹس اضافہ