لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2025ء) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے رائیونڈ روڈ پر واقع مختلف امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا جہاں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول علی رضا آباد میں بوٹی مافیا کا نیٹ ورک پکڑا گیا۔ وزیر تعلیم نے خود رنگے ہاتھوں ایک امیدوار کو گاڑی میں بیٹھ کر پرچہ حل کرتے ہوئے پکڑ لیا۔تفصیلات کے مطابق امیدوار ابوبکر ہاشمی جو ایک نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے مالک کے پی ایس او عمران ہاشمی کا بیٹا ہے، امتحانی مرکز کے اندر گاڑی میں بیٹھ کر پرچہ حل کر رہا تھا۔

وزیر تعلیم کے مطابق سنٹر کا عملہ بھی امیدوار کی سرپرستی میں ملوث پایا گیا۔رانا سکندر حیات نے فوری کارروائی کرتے ہوئے امتحانی مرکز کے پرنسپل سمیت پورے عملے کو گرفتار اور تبدیل کروا دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ملوث عملے کے خلاف محکمانہ کارروائی اور پیڈا ایکٹ کے تحت ملازمت سے برخاستگی کے احکامات بھی جاری کیے۔وزیر تعلیم نے اس موقع پر کہا کہ شخصیت چاہے طاقتور ہو یا کمزور، بوٹی مافیا کے خلاف زیرو ٹالیرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔

مزید برآں وزیر تعلیم نے امتحانی نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے والے ایک مخلص استاد کی نشاندہی پر اسے 4 بنیادی تنخواہوں کا انعام اور تعریفی سند دینے کا اعلان بھی کیا۔رانا سکندر حیات نے واضح کیا کہ محکمہ تعلیم میں نقل اور سفارش کلچر کے خلاف سخت ایکشن جاری رہے گا اور شفاف امتحانی نظام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وزیر تعلیم

پڑھیں:

وزیر اعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر دورہ سعودی عرب کے لئے روانہ

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سعودی  ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر مملکت سعودی عرب کے سرکاری دورے پر اسلام آباد سے ریاض کیلئے روانہ ہوگئے۔  نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر ماحولیات مصدق ملک  اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں.  دورے کے دوران وزیراعظم سعودی ولی عہد سے ملاقات کریں گے جس میں پاکستان سعودی عرب تعلقات کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔  دونوں رہنما باہمی دلچسپی کی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب ؛ تعلیمی بورڈزنے انٹرمیڈیٹ کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین گنے کی فصل پر کیڑوںکے حملے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • راولپنڈی:وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محمد رضا حیات سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ملاقات کررہے ہیں
  • سرویکل ویکسین سے کسی بچی کو کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ نہیں: وزیر تعلیم
  • وزیراعظم کا سہ ملکی دورہ شروع،سعودی عرب پہنچ گئے
  • وزیر اعظم کا پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل کا دورہ، انگریزی چینل کا افتتاح کردیا
  • وزیر اعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر دورہ سعودی عرب کے لئے روانہ
  • وزیر اعظم کا پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل  کا دورہ، انگریزی چینل کا افتتاح کردیا
  • اساتذہ کو روشنی کے نگہبان بنا کر مؤثر تدریس کی حیات نو
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دورہ قطرمکمل؛ وطن واپس روانہ