عمر ایوب پولیس کو چکمہ دے کر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے پاس پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب پولیس کو چکمہ دے کر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے پاس پہنچ گئے۔
عمر ایوب کو داہگل ناکے سے پہلے گورکھپور ناکے پر دیگر رہنماؤں کے ساتھ روک دیا گیا تھا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب گورکھپور ناکے سے موٹر سائیکل پر اڈیالہ جیل روانہ ہوئے۔
عمر ایوب گورکھپور ناکے پر پولیس کو چکمہ دے کر داہگل ناکے کی طرف روانہ ہوگئے، ان کا کہنا تھا کہ مجھے جیل کی طرف جانے سے روکا گیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا کہ میں اب راستہ بدل کر جیل کے دوسرے ناکے پر جانے کی کوشش کروں گا، ہم تمام تر مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عمر ایوب
پڑھیں:
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ٹرمپ سے ملنے امریکا روانہ
ریاض:سعودی عرب کے وزیراعظم اور ولی عہد محمد بن سلمان امریکا کے دورے پر واشنگٹن روانہ ہوگئے، وہ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے جس میں دفاعی معاہدوں کا امکان ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر امریکا کا دورہ کررہے ہیں اور وائٹ ہاؤس میں ان سے ملاقات کریں گے۔
عرب اور امریکی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان یہ ملاقات انتہائی اہمیت کی حامل ہے جس میں امریکا کی جانب سے سعودی عرب کو دفاعی سامان فروخت کیے جانے سے متعلق معاہدوں کا امکان ہے۔