پاکستان میں سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، آج پھر بڑا اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز

کراچی:ملک بھر میں سونے کی ریکارڈ قیمتیں بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے، آج فی تولہ نرخ 2 ہزار روپے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی نئی بُلندی پر پہنچ گئے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط کے حامل فی تولہ خالص سونے کے دام 2 ہزار روپے بڑھ کر 3 لاکھ 50 ہزار روپے تک جا پہنچے۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 1715 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 68 روپے میں فروخت ہوا، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 572 روپے اضافے سے 2 لاکھ 75 ہزار 72 روپے ہو گئی۔

ادھر، فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 59 روپے بڑھ کر 3 ہزار 401 روپے میں فروخت ہوئی جبکہ 10 گرام چاندی کا بھاؤ 51 روپے اوپر جا کر 2 ہزار 915 روپے ہو گیا۔

ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ عالمی منڈی میں فی اونس سونا 19 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 329 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کے فی تولہ نرخ 8 ہزار 600 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 48 ہزار روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے تھے۔

اسی طرح 10 گرام سونےکی قیمت 7 ہزار 373 روپے اضافےکے بعد 2 لاکھ 98 ہزار 353 روپے ہوگئی تھی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سونے کی کی قیمت

پڑھیں:

پاکستان میں عیدالاضحیٰ پر قربان کیے گئے جانوروں کی تعداد سامنے آگئی

— فائل فوٹو

پاکستان میں عیدالاضحیٰ پر قربان کیے گئے جانوروں کی تعداد سامنے آگئی۔

پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن (پی ٹی اے) کی جانب سے قربانی کے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں جس کے مطابق عید پر ملک میں 74 لاکھ 18 ہزار جانور قربان کیے گئے۔

پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس سال عید پر قربانی 1.62 فیصد زائد رہی، گائے کی قربانی 6.4 فیصد اضافے سے 30 لاکھ 27 ہزار 417 رہی۔

پی ٹی اے کے مطابق بھینس کی قربانی 1.6 فیصد اضافے سے 2 لاکھ 87 ہزار 946 جبکہ بکرے کی قربانی 0.8 فیصد کمی سے 35 لاکھ 81 ہزار 767 رہی۔

علاوہ ازیں دنبے کی قربانی 8 فیصد کمی سے 4 لاکھ 54 ہزار 231 اور اونٹ کی قربانی 1.62 فیصد کم ہو کر 67 ہزار 245 رہی۔

پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے مطابق قربانی کے جانور کی کھال کی مالیت کا اندازہ 6.5 ارب روپے ہے، گائے کی کھال کی اوسط قیمت 1775روپے جبکہ بھینس کی کھال کی اوسط قیمت 1680 اور بکرے کی کھال کی اوسط قیمت 446 روپے رہی۔

اونٹ کی کھال کی اوسط قیمت 578 اور دنبے کی کھال کی اوسط قیمت 47 روپے رہی۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور، بجٹ پیش ہوتے ہی چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
  • بجٹ پیش ہوتے ہی چینی مہنگی: 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
  • پشاور: بجٹ پیش ہوتے ہی چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
  • پاکستان میں سونا پھر مہنگا، نئی قیمت کیا ہوگئی؟
  • پاکستان میں عیدالاضحیٰ پر قربان کیے گئے جانوروں کی تعداد سامنے آگئی
  • پنشن کی ادائیگی کا بل ایک ہزار 55 ارب روپے تک پہنچ گیا
  • سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
  • ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
  • عیدالاضحیٰ کے فوراً بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی گراوٹ
  • سونا سستا ہو کر فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟