عمران خان سے ملاقات کیلیے علیمہ خان کا اڈیالہ کے قریب دھرنا، پولیس نے دھاوا بول دیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل ملاقات کے لیے آنے پر پولیس نے عمران خان کی بہنوں، عمر ایوب، زرتاج گل، حامد رضا، نیاز اللہ نیازی اور دیگر کو ملنے سے روک دیا، علیمہ خان اور بہنیں احتجاج پر بیٹھ گئیں اور جانے سے انکار کردیا۔آج عمران خان سے ملاقاتوں کا دن ہے. تاہم آنے والے رہنماؤں کو روک دیا گیا ہے۔ قائد حزب اختلاف عمر ایوب گورکھ پور ناکہ پہنچے جہاں پولیس نے انہیں روک لیا۔ روکے جانے کے بعد عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شہباز شریف سے بڑا جھوٹا کوئی نہیں، پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی جو انہوں نے لگائی ہے کتنی دیر تک دے سکتے ہیں؟ روپے کی قدر کم ہونے سے ملک پر 14 ہزار چار سو پچاس ارب قرضہ بڑھا ہے مہنگائی کہاں جارہی ہے.
خاتون رہنما زرتاج گل کو پولیس نے داہگل کے ناکے پر روک لیا اور جیل جانے کی اجازت نہیں دی۔ زرتاج گل نے میڈیا سے کہا کہ ہم نے ان سے کہا عدالتی احکامات اور جیل مینول کے مطابق ہماری آج ملاقات ہے مگر انہوں ںے اڈیالہ روڈ پورا بند کیا ہوا ہے تماشا لگایا ہوا ہے، انہیں اتنا خوف ہے ہمیں اپنے لیڈر سے ملنے نہیں دے رہے، عطا تارڑ ایک نالائق انسان غیر سنجیدہ انسان ہے، اگر خوف نہیں تو اڈیالہ روڈ کو کیوں بند کیا ہوا ہے
صاحبزادہ حامد رضا اور نیاز اللہ نیازی کو بھی داہگل ناکہ پر روک لیا گیا اس پر حامد رضا نے کہا کہ ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچا سوائے اس کے کہ ہم یہاں پُرامن طور پر آنے کی کال دیں، لارجر بینچ کے فیصلے آئے، کل چیف جسٹس نے سلمان صفدر کی ملاقات کا کہا لیکن نہیں ملنے دے رہے، عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں ملک کی شناخت ہیں ان کے ساتھ یہ رویہ ہے تو پھر کیا توقع کی جاسکتی ہے؟صحافی نے سوال کیا کہ آپ کے کچھ لوگ بغیر عدالتی احکامات اور فہرست کے ملاقات کرتے ہیں آپ کو کیوں نہیں ملنے دیتے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ میرا نام کبھی بھی کمپرومائزڈ لوگوں کی فہرست میں شامل نہیں ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ جو فہرست بھیجتے ہیں ان کو ملاقات نہیںکرنے دی جاتی باقی لوگوں کو ملنے دیا جاتا ہے، پارلیمانی کمیٹی یا سیاسی کمیٹی میں ہم اوتھ لیکر بیٹھتے ہیں لہذا اندر کی باتیں باہر نہیں کروں گا۔انہوں ںے مزید کہا کہ کچھ لوگوں کے متعلق عام رائے ہے کہ وہ کمپرومائزڈ ہیں جو لوگ اندر جاتے ہیں ان کے متعلق سوالات تو موجود ہیں، میں کمپرومائز پر لعنت بھیجتا ہوں۔عمران خان کی بہنیں ملاقات کے لیے داہگل ناکے پر بیٹھ گئیں جس پر پولیس نے زبردستی کارکنوں اور پی ٹی آئی رہنماؤں کو جگہ خالی کرنے کا کہہ دیا۔ایس پی نبیل کھوکھر کی سربراہی میں پولیس کی اضافی نفری داہگل ناکے پر پہنچ گئی، پولیس کے شورشرابے سے پی ٹی آئی کارکن منتشر ہوگئے۔ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے ایک پلازا میں پناہ لے لی، پولیس کی بھاری نفری پلازا میں داخل ہوگئی ان میں خواتین پولیس بھی موجود تھیں، پولیس نے پلازا میں موجود خواتین کارکنوں کو باہر نکال دیا تاہم عمران خان کی بہنوں نے باہر آںے سے انکار کردیا۔پولیس نے پلازا مالک کو طلب کرلیا. پلازا میں قائم دفتر کو فوری تالے لگانے کا حکم دیا، پلازا کا منیجر تالے لے کر پہنچ گیا۔گورکھپور پولیس ناکے پر موجود اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو جیل کی طرف جانے سے پھر روک دیا گیا. جس پر عمر ایوب موٹر سائیکل پر راستہ بدل کر جیل کی جانب روانہ ہوگئے اور تمام ناکے توڑ کر داہگل پہنچ گئے، عمر ایوب مقامی پلازا میں داخل ہوگئے جہاں بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور زرتاج گل پہلے سے موجود ہیں۔ بعد ازاں عمرایوب اور علیمہ خان کے درمیان احتجاج سے متعلق مشاورت کی گئی۔
عمر ایوب نے میڈیا کو بتایا کہ ہمیں پولیس نے گورکھپور پر روکا تھا، موٹرسائیکل پر مختلف گاؤں سے ہوتا ہوا دوسرے ناکے پر پہنچا ہوں، یہ لمحہ فکریہ ہے عدلیہ کے لیے، پولیس ریاست کے اہلکار ہیں یہ کیسے اپوزیشن لیڈر کو روک سکتے ہی. عدلیہ کو اپنی رٹ قائم کرنی چاہیے.اگر ہماری ملاقات ہوجاتی ہے تو کون سا آسمان زمین پر آجائے گا؟انہوں ںے کہا کہ ہم اپنے لیڈر سے پارٹی اور سیاست پر ہی بات کریں گے اور کیا کریں گے، بانی جو نام دیتے ہیں انہیں ملنے نہیں دیا جاتا۔
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: روک دیا گیا علیمہ خان پلازا میں پی ٹی آئی پولیس نے عمر ایوب انہوں ںے زرتاج گل ناکے پر پر روک کہا کہ ہیں ان
پڑھیں:
کراچی: لانڈھی 89 کے قریب گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا، آگ بھرک اتھی
کراچی:لانڈھی 89 کے قریب گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے کے بعد لگنے والی آگ پر ایک گھنٹے سے زائدکی کوششوں کے بعد قابو پالیا گیا۔
ترجمان کے مطابق گیس سلنڈر کی دکان میں آگ گیس لیکج کے باعث لگی، دکان میں گیس جمع ہو گئی تھی اور شارٹ سرکٹ کے باعث دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ دکان میں لگی آگ پر فوم کی مدد سے 4 فائر ٹینڈرز نے قابو پایا۔
تفصیلات کے مطابق لانڈھی تھانے کے علاقے لانڈھی 89، پی ایس او پمپ کے قریب گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے کے بعد اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر لی اور پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری، ریسکیو 1122 اور فلاحی تنظیموں کے رضاکار موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے شہریوں کو جائے وقوعہ سے دور کر دیا جبکہ ریسکیو 1122 کے عملے نے فوری طور پر آگ بجھانے کی کارروائی شروع کر دی۔
ریسکیو 1122 کے عملے نے ایک گھنٹے سے زائد کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا کر کولنگ کا عمل شروع کر دیا۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق آگ گیس لیکیج کے باعث لگی تھی اور شارٹ سرکٹ سے دھماکہ ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ آگ گیس سلنڈر کی دکان میں لگی تھی، اس لیے فوم کے ذریعے آگ پر قابو پایا گیا اور اس کارروائی میں 4 فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آتشزدگی کے دوران کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ترجمان کے مطابق ریسکیو 1122 کا عملہ اب بھی موقع پر موجود ہے اور ایک ایک کر کے گیس سلنڈرز کو خالی کیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔