پنجابی بھنگڑے کا کوئی متبادل نہیں، مریم نواز کا کلچرل ڈے تقریب سے خطاب
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب پاکستان کا ایک خوبصورت صوبہ ہے، پنجابی بھنگڑے کا کوئی متبادل نہیں اور پنجاب کی ثقافت میرے دل میں ہے۔
لاہور میں الحمراآرٹس کونسل میں پنجابی کلچرڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب پاکستان بہت خوبصورت ملک ہے اورپنجاب پاکستان کا ایک خوبصورت صوبہ ہے، میں ابھی ترکیے میں تھی تو میں نے وہاں دیکھا کہ وہاں صدر سے لے کر نیچے عوام تک سب اپنی زبان پر فخر محسوس کرتے ہیں، تو میں سوچ رہی تھی کہ اگر ان لوگوں کو اپنی زبان اور کلچر پر اتنا فخر ہے تو پنجابی بولنے والوں کو بھی اپنی زبان اور کلچر پر فخر ہونا چاہیے جتنا کسی دوسرے ملک والے اپنی زبان پر کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف اور مریم نواز بسنت کروانا چاہتے ہیں، کامران لاشاری
مریم نواز نے کہا کہ چاہے سرحد پار والا پنجاب ہو یا یہ پنجاب ہو، پنجابی ہونا ایک انسٹینٹ کنیکشن ہے، میں پاکستان کی بیٹی ہوں اور محب وطن پاکستانی ہوں، جب ہم جلاوطن تھے، پرویز مشرف کے دور میں 7،8 سال وطن سے دور رہ کردیکھا، سعودی عرب میں ہم رہے، حالانکہ وہ حجاز مقدس ہے اور بہت بڑا سہارا تھا اللہ تعالیٰ کا گھر وہاں پر، لیکن مجھے وہاں اپنے وطن کی بہت یاد آتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں ان سالوں میں بارش نہیں ہوتی تھی، ایک دو دفعہ ہوئی تو مجھے اپنے وطن، اپنے پنجاب کی یاد آتی تھی، بارش کے بعدجو پنجاب کی مٹی سے خوشبو اٹھتی ہے اس خوشبو کو یاد کرکے میں رویا کرتی تھی، میں پاکستانی سب سے پہلے ہوں لیکن میں ایک بلیو بلیڈڈ پنجابی ہوں، مجھے اپنے وطن سے پیار ہے، پنجاب اور پنجاب کی مٹی سے پیار ہے، پنجاب کے لوگوں، میوزک اور پنجاب کے کلچر سے پیار ہے، پنجاب کی روایات سے پیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی دوران اجلاس ’آسان کاروبار کارڈ‘ کے صارفین سے ٹیلی فونک گفتگو
ان کا کہنا تھا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہماری 65 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، انگریزی بولنی بھی چاہیے اور سیکھنی بھی چاہیے کیوں کہ یہ بہت ضروری ہے، لیکن میں سب سے کہنا چاہوں گی کہ جتنا فخر ہم دوسری زبانیں بولنا چاہتے ہیں اتنا پنجابی بولنے پر بھی ہونا چاہیے، اردو بھی اسی فخر سے بولنی چاہیے، یہ ہماری پیچان ہے، اگر ہم اس پیچان سے دور چلا ہے تو سب نے سنا ہوا ہے کہ کوا چلا ہنس کی چال اپنی بھی بھول گیا۔
انہوں نے کہا کہ بہت مشکل سے رات کو مجھے نیند آتی ہے کہ جب مجھے خیال آتا ہے کہ پنجاب میں 15 کروڑ لوگ ہیں جن میں زیادہ تعداد ان لوگوں کی ہے جن کے لیے اپنے کچن کا خرچہ چلانا بہت بڑا مسئلہ ہے ،رزق دینے والی ذات اللہ تعالیٰ کی ہے لیکن میری بھی ذمہ داری کہ وہ جو 15 کروڑ ہیں وہ کم ازکم دو وقت کی روٹی کھا کر سوئیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں سالوں کا جمود ٹوٹا ہے ،جہاں بات ہورہی تھی، وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ 30سال بعد ملک میں ہارس اینڈ کیٹل شو کا انعقاد ہوا، کوئی بھی گانا سن لیں لیکن بھنگڑے کا کوئی متبادل نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ایڈز سے متاثرہ بچوں کے مکمل فری علاج کی ہدایت
مریم نواز نے نے کہا کہ مخالفین ملک ڈیفالٹ کرنے کی باتیں کررہے تھے، اب سٹاک مارکیٹ روزانہ کی بنیاد پر اوپر جا رہی ہے، ملک کے حالات بہت بہتر ہو رہے ہیں اور باہر سے سرمایہ کاری بھی آرہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میری پوری کوشش ہوتی ہے آٹے کی قیمت کم رہے، حکومت عوام کوریلیف فراہمی کے لیے ہرممکن اقدام کر رہی ہے۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب نے 3 روزہ پنجابی کلچر ڈے کا افتتاح کیا ، افتتاحی تقریب میں ملکی فنکاروں اور اعلیٰ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی، مریم نواز نے افتتاح کے موقع پر الحمرا ہال میں لگائے گئے ثقافت کے رنگوں سے سجے اسٹالز کا بھی معائنہ کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news الحمراآرٹس کونسل پنجاب کلچرل ڈے مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: الحمراآرٹس کونسل پنجاب کلچرل ڈے مریم نواز سے پیار ہے اپنی زبان نواز شریف مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کی
پڑھیں:
پنجاب میں اب زمین پر قبضے کا مقدمہ برسوں نہیں چلے گا، 90 دن میں کیس کا فیصلہ ہوگا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب میں اب زمین پر قبضے کا مقدمہ برسوں نہیں چلے گا، ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی 90 دن میں کیس کا فیصلہ کرے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب پروٹیکشن آف اونر شپ ام موو ایبل پراپرٹی آرڈیننس 2025 کی منظوری دی گئی۔
آرڈیننس کے مطابق 30 دن کے اندر ہر ضلع میں ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹیاں فنکشنل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔مریم نواز نے کہا پنجاب میں اب کوئی کسی کی زمین نہیں چھینے گا، ریاست ہر کمزور کے ساتھ کھڑی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ان کا مشن ہے ہر شہری کو انصاف، سہولت اور روزگار اس کے دروازے پر ملے۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکانِ اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں اور عوامی خدمت کے ایجنڈے پر گفتگو کی گئی۔
راولپنڈی میں مکان کرایہ پر دینے والے 16 مالکان اور 163 افغانی گرفتار
مزید :